وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کاشی تمل سنگمم  مرحلہ  –دو  کے پروفیشنلوں کے  گروپ نے گھاٹوں، سبرامنیا بھارتی کی رہائش گاہ اور کانچی مٹھ کا دورہ کیا

Posted On: 22 DEC 2023 3:46PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگمم مرحلہ -  II کے پیشہ ور افراد (گوداوری) پر مشتمل وفد  گروپ نے ہنومان گھاٹ کا دورہ کیا اور آچاریوں سے وارانسی کے مختلف گھاٹوں کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مندوبین نے گھاٹ پر واقع قدیم مندروں کا بھی دورہ کیا۔

اس کے بعد ، گروپ نے ہنومان گھاٹ پر واقع سبرامنیا بھارتی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کانچی مٹھ کا بھی دورہ کیا اور اس کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کاشی تمل سنگمم  کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر ،  2023 ء  تک جاری رہے گا۔ پچھلے سال، کاشی تمل سنگمم کا پہلا مرحلہ 16 نومبر سے 16 دسمبر ، 2022 ء تک منعقد کیا گیا تھا۔ تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کرتے ہوئے، تقریباً 1400 ( ہر 200 افراد کے 7 گروپ) لوگوں کی شرکت متوقع ہے ، جو  زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد پر مشتمل پہلے تین گروپ وارانسی پہنچ چکے ہیں۔ کاشی میں اپنے قیام کے دوران، اپنے دورے کے پروگرام کے مطابق، وہ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SFNF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EHHF.jpg

-----------------------

(ش ح۔  ح ا      ۔ ع ا)

U NO: 2873


(Release ID: 1989596) Visitor Counter : 86
Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada