محنت اور روزگار کی وزارت

نیشنل کیریر سروس پورٹل پر دس اعشاریہ چار پانچ لاکھ سے زیادہ عملی آسامیوں سے روزگار مواقع

Posted On: 21 DEC 2023 4:07PM by PIB Delhi

نیشنل کیرئر سروس پورٹل کا آغاز حکومت نے روزگار کی تلاش اور امیدوار کے مطابق روزگار، کیرئر کاؤنسلنگ ، ہاتھ  کے کاموں کی رہنمائی ، ہنرمندی کے فروغ کے کورسوں وغیرہ کی جانکاری مہیا کرانے کے لئے کیا تھا۔ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم (www.ncs.gov.in) کے ذریعہ  یہ کام کیا گیا تھا۔ NCSپورٹل ملازمت کے خواہشمند اور ملازمت دینے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔ جہاں امیدوار نوجوانوں کو روزگار سے متعلق رہنمائی کی جاتی ہے اور کیرئر کے فروغ میں مدد دی جاتی ہے۔

این سی ایس پورٹل کی اہم خصوصیات یہ ہیں:۔

  1. ملازمت کے خواہاں افراد کی کیرئر کاؤنسلنگ کے لئے گیارہ سو سے زیادہ کیرئر کاؤنسلر موجود ہیں۔
  2. 3600 روزگاروں سےمتعلق متن کی دستیابی
  3. روزگار کی اہلیت کا آن لائن تخمینہ
  4. روزگار کی اہلیت بڑھانے کے آن لائن ٹریننگ پروگرام
  5. 28 ریاستی روزگار پورٹلوں سے منسلک کیا گیا
  6. متعدد پرائیویٹ روزگار پورٹلوں سے جوڑا گیا تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں۔
  7. بہت چھوٹی ، چھوٹی اور دمریان صنعتوں کی وزارت کے ادیم پورٹل سے منسلک کیا گیا تاکہ خودبخود رجسٹریشن میں سہولت ہو۔

اٹھارہ دسمبر 2023 تک این سی ایس پورٹل پر دس اعشاریہ چار پانچ لاکھ عملی آسامیاں موجود ہیں۔ گزشتہ تین برس میں سالانہ بنیاد پر روزگار دینے والوں اور روزگار کے رجسٹریشن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔

سال

این سی ایس پورٹل پر رجسٹریشن آجر

پورٹل پر آئی آسامیاں

2020-2021

78,367

12,61,066

2021-2022

52,863

13,46,765

2022-2023

8,19,827

34,81,944

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:2842



(Release ID: 1989423) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi