بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
اُدیم سکھی پورٹل خواتین کاروباریوں کو خود کفیل بنانے کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے
Posted On:
21 DEC 2023 3:09PM by PIB Delhi
ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو اور انڈومان و نکوبار جزائر میں ادیم سکھی پورٹل سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ریاست
|
مستفید ہونے والوں کی تعداد
|
|
مہاراشٹر
|
580
|
|
تمل ناڈو
|
553
|
|
انڈومان و نکوبار
|
3
|
میزان
|
1136
|
ادیم سکھی پورٹل مختلف مالیاتی اسکیموں، پالیسیوں اور پروگراموں نیز ایم ایس ایم ای کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے معاون اداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ خواتین کاروباریوں کو خود کفیل بنایا جا سکے۔
ادیم سکھی پورٹل خواتین کو درج ذیل خدمات فراہم کرتا ہے:
1. ایم ایس ایم ای کی وزارت اور دیگر مرکزی وزارتوں/محکموں جیسے پی ایم ای جی پی کی مالی اسکیمیں؛ سی جی ٹی ایم ایس ای ؛ مدرا؛ ٹی آر ای ڈی ایس وغیرہ کی مالی اسکیمیں ۔
2. ایم ایس ایم ای کی وزارت اور دیگر مرکزی وزارتوں / محکموں کی پالیسیاں اور پروگرام۔
3. بزنس پلان کی تیاری کے بارے میں معلومات۔
4. متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کے نوڈل دفاتر/ معاون تنظیموں کی تفصیلات۔
5. ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ منعقد ہونے والی نمائشوں، تجارتی میلوں اور بین الاقوامی تقریبات کے بارے میں معلومات۔
ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو اور انڈومان و نکوبار جزائر میں استفادہ کنندگان کی کل تعداد درج ذیل ہے:
مہاراشٹر: 580
تمل ناڈو : 553
انڈومان و نکوبار جزائر: 3
ادیم سکھی پورٹل کی ترقی کے لیے 43.52 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ اسے انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزائن آف الیکٹریکل میژرنگ انسٹرومنٹس ( آئی ڈی ای ایم آئی ) نے تیار کیا ہے، جو بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی وزارت ( ایم او ایم ایس ایم ای )کا ایک ماتحت ادارہ ہے۔
مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقات اور درج فہرست قبائل اور عام زمرے کے افراد سے تعلق رکھنے والے ادیم سکھی پورٹل کے ذریعے مستفید ہونے والی خواتین کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
ریاست
|
ایس سی
|
او بی سی
|
ایس ٹی
|
جنرل
|
میزان
|
1
|
مہاراشٹر
|
152
|
71
|
3
|
354
|
580
|
2
|
تمل ناڈو
|
42
|
511
|
0
|
0
|
553
|
ادیم سکھی پورٹل خواتین کاروباریوں کو حکومت کی اسکیموں، پالیسیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہے۔
جو بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی وزارت ( ایم او ایم ایس ایم ای ) ، ایم ایس ایم ایز کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے، جن میں خواتین کی ملکیت والی ایم ایس ایم ایز یعنی کوئر وکاس یوجنا کے تحت مہیلا کوئر یوجنا، وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی )، مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کلسٹر ترقیاتی پروگرام (ایم ایس ای – سی ڈی پی )، ٹول رومز اور ٹیکنالوجی سینٹرز، اسکیم آف فنڈ جنریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز ( ایس ایف یو آر ٹی آئی ) ، پروکیورمنٹ اور مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم، انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ( ای ایس ڈی پی ) ، کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اینڈ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیم (سی ایل سی ایس – ٹی یو ایس ) وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ اطلاع بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ م م ۔ ع ا )
U.No. 2836
(Release ID: 1989401)
Visitor Counter : 88