نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوان طالب علموں  کی کردار سازی کی اسکیم

Posted On: 21 DEC 2023 6:21PM by PIB Delhi

امور نوجوانان اور کھیل كی وزارت  کے تحت نوجوانوں کے امور کا محکمہ شخصیت سازی اور قوم سازی کے دوہرے مقاصد کی پیروی کرتا ہے جن كا تعلق  نوجوانوں کی شخصیت کی نشوونما اور انہیں اپنی فیلڈ آرگنائزیشنز اور مختلف اسکیموں کے ذریعے قوم سازی کی مختلف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے ہے۔ اس طرح ملک کے نوجوان طلباء سمیت نوجوانوں کی تعمیری اور تخلیقی توانائیوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ مثال کے طور پر نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) رضاکارانہ کمیونٹی سروس کے ذریعے طالب علم نوجوانوں کی شخصیت اور کردار کی نشوونما میں مصروف ہے۔ این ایس ایس کا مقصد 'خدمت کے ذریعے تعلیمہے۔

نہرو یووا کیندر سنگٹھن )نائكس) اپنے مختلف پروگراموں اور مداخلتوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان كی شہریامور سے وابستگی کے لیے ان تک پہنچ رہا ہے۔ گاؤں پر مبنی 3.04 لاکھ  یوتھ کلبوں کا موجودہ نیٹ ورک 52.11 لاکھ نوجوانوں کی رکنیت کے ساتھ ظاہر كرتا ہے كہ  نوجوانوں کے درمیان اس کا دائرہ كتنا وسیع ہو رہا ہے۔

نوجوانوں کے امور کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کو فعال کرنے کا ایک وسیع طریقہ کار قائم کیا گیا ہے،جو ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ ہے۔ یہ نوجوانوں کی ترقی اور امرت کال کے دورانکارتویہ بودھاورسیوا بھاوکے ذریعے نوجوانوں کی قیادت میں ترقی كے لیے ہے۔ یہ طریقہ کار نوجوانوں کو اپنی امنگوں کو عملی جامہ پہنانے اور 2047 تک امرت بھارت کی تعمیر کے مواقع تک مساوی رسائی فراہم کرے گا۔یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں پروگراموں اور سیکھنے کے مواقع سے جوڑتا ہے۔ اس طرح کی مصروفیت نوجوانوں کی مقامی کمیونٹی کے مسائل کے بارے میں سمجھ بوجھ کو گہرا کرے گی اور انہیں تعمیری حل سامنے لانے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس طرح نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔

یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں جناب ڈاکٹر سمیر سنگھ سولنکی کے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1989369) Visitor Counter : 121