صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی نیلایم میں سیاحوں کے لیے مختلف پر کشش مقامات کا افتتاح کیا

Posted On: 21 DEC 2023 2:14PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (21 دسمبر 2023) راشٹرپتی نیلایم میں مختلف سیاحتی پر کشش مقامات کا افتتاح کیا۔ ان میں یہ  شامل ہیں:

- ایک تاریخی فلیگ  پوسٹ کی نقل؛

- بھول بھلییا گارڈن اور چلڈرن پارک؛

- باولیوں  اور روایتی آبپاشی کے نظام کی بحالی؛

- چٹان پر پانی کے جھرنے پر شیو اور نندی کے مجسمے؛

اور

- نالج گیلری میں نئے انکلیو کا اضافہ۔

ساگوان کی لکڑی سے بنی 36 میٹر (120 فٹ) اونچی فلیگ پوسٹ 1948 میں ریاست حیدرآباد کے ہندوستانی یونین میں انضمام کی علامت ہے۔

مرکزی عمارت کے قریب واقع بھول بھلییا گارڈن میں مریا ایگزوٹیکا اصل مرکز  توجہ ہے، جبکہ چلڈرن پارک نو خیز زائرین  کو متوجہ  کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

تین زینوں والے  کنوؤں کی بحالی سے سالانہ ایک قابل ذکر مقدار میں بارش کا پانی حاصل کیا جائے گا۔ یہ پانی کی سلامتی  اور مقامی وسائل کی پائیداری میں اضافہ کرے گا جبکہ آبپاشی کے روایتی نظام زائرین کو ورثے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

جنوب کی طرف رخ کیے ایک برگد کے درخت کے نیچے بیٹھے دکشنامورتی شیوا، اور ایک چٹان پر نندی بیل زائرین کے لیے ایک اور کشش ہوگا۔

نالج گیلری میں دو نئے انکلیو شامل کیے گئے ہیں - ایک حیدرآباد کے انضمام کے بارے میں اور دوسرا راشٹرپتی بھون اور ہندوستان کے صدور کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

نالج گیلری کے باہر راک پینٹنگز "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت" کے مختلف پہلوؤں - سائنسی اور دفاعی کامیابیوں، ورثہ، مختلف یادگاروں اور آرٹ کی شکلوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

راشٹرپتی نیلایم پورے سال عام لوگوں کے لیے کھلا رہتا ہے، سوائے صدر کے جنوبی سفر کے دوران۔ زائرین http://visit.rashtrapati bhavan.gov.in کے ذریعے اپنی سلوٹ آن لائن بک کر سکتے ہیں۔ لوگ ہفتے میں چھ دن (پیر اور سرکاری تعطیلات کے علاوہ) صبح 10:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک نیلایم کا دورہ کر سکتے ہیں، شام 04:00 بجے آخری داخلہ ہوتاہے۔ ، راشٹرپتی نیلایم کے ریسپشن آفس میں واک ان بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

*************

 ( ش ح ۔  ا ک۔ رب (

U. No.2790



(Release ID: 1989201) Visitor Counter : 71