وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کاشی تمل سنگم فیز II کا تمل اساتذہ کا گروپ وارانسی پہنچا

Posted On: 19 DEC 2023 6:58PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگم مرحلہ دوئم کے تمل وفد کی دوسری کھیپ جس میں اساتذہ شامل ہیں (مقدس ندی یمنا کے نام سے منسوب) آج وارانسی پہنچا اور اسٹیشن پر وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اسٹامپ اور کورٹ فیس، رجسٹریشن جناب رویندر جیسوال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بی ایچ یو کی طرف سے 20 دسمبر کو نمو گھاٹ پر ایک تعلیمی تبادلہ پروگرام کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں بی ایچ یو کے اساتذہ اور جنوب سے ان کے ہم منصب بامعنی مباحثہ میں حصہ لیں گے۔

شہر میں اپنے قیام کے دوران، گروپ کو تمل ناڈو اور اتر پردیش دونوں کے فن اور ثقافت کی جھلک ملے گی۔ وہ وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر، کال بھیرو مندر، ہنومان گھاٹ وغیرہ جائیں گے اور سارناتھ، پریاگ راج اور ایودھیا جائیں گے۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2676


(Release ID: 1988400) Visitor Counter : 90


Read this release in: Manipuri , Kannada , English , Hindi