نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پیرا کھیلو انڈیا گیمز کے اختتام کا اعلان کیا
جناب انوراگ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کو انسانی جنون اور جذبے کا جشن قرار دیا۔ ہریانہ آئی پی جی کا پہلا چیمپئن بنا
ہریانہ نے مجموعی طور پر 105 تمغے جیتے، اتر پردیش دوسرے اور تمل ناڈو تمغوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا
Posted On:
17 DEC 2023 8:43PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا پہلا ایڈیشن انسانی جذبے اور شمولیت کے ایک ہفتہ طویل جشن کے بعد اتوار کو اختتام پذیر ہوا۔ ان کھیلوں میں 173 طلائی تمغے رکھے گئے تھے اور ان میں سے ہریانہ 40 طلائی، 39 چاندی اور 26 کانسی کے تمغوں سمیت کل 105 تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اسی طرح اتر پردیش 25 سونے، 23 چاندی اور 14 کانسی سمیت کل 62 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
تمل ناڈو 20 طلائی، 8 چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ چین کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ ایشین پیرا گیمز میں اپنی چمک دکھانے والے اسٹار پیرا ایتھلیٹس نے بھی ان گیمز میں حصہ لیا۔ ابھرتے ہوئے ستارے جیسے بازو کے بغیر تیرانداز شیتل دیوی، ڈسکس پھینکنے والے یوگیش کتھونیا، ٹیبل ٹینس اسٹار بھوینا پٹیل، پارول پرمار، نشاد کمار سمیت بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی کچھ دل کو چھو لینے والی کارکردگی کے ساتھ جسمانی حدوں کو عبور کیا۔
حصہ لینے والوں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا،’’ آج، ان اسپاٹ لائٹس کے تحت، ہم صرف تمغوں کا ہی نہیں، بلکہ ان لچکدار روحوں اور ان کہی کہانیوں کا بھی احترام کرتے ہیں جنہوں نے اس میدان کو رنگین بنایا ہے۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 ہماری کھیلوں کی تاریخ کا ایک تاریخی باب ہے، جہاں شرکت محض جیت کے لئے تھی ۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں، ’کھیلوگے تو کھلوگے‘۔ ان گزشتہ دنوں نے انسانی روحوں کے غیر متزلزل لمحات، نئے سنگ میلوں کی تعمیر، ہنر کے ابھرنے، ریکارڈز کے ٹوٹنے اور تعصبات کے بکھرنے کے لمحات کو نقش کیا ہے۔ یہ وہ نیا ہندوستان ہے جس کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا ہے۔‘‘
تمل ناڈو کے راجیش ٹی، ہریانہ کے سندیپ ڈانگی، مہاراشٹر کے تلیکا جادھو، آسام کی انیشمیتا کچھ ایسے نام ہیں جو اپنی ناقابل یقین ہمت اور عزم کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گیمز میں ہریانہ کے پرناو سورما کے ایشین ریکارڈ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی، جس نے کلب تھرو ایونٹ میں 33.54 میٹر کی کوشش کے ساتھ 30.01 میٹر کی اپنی ایشین پیرا گیمز گولڈ میڈل کارکردگی کو بہتر کیا۔ اس نے دھرمبیر کے 31.09 میٹر کے ایشیائی ریکارڈ کو بہتر کیا۔
میری کوم، ہربھجن سنگھ، انجو بوبی جارج، انجم مودگل، منو بھاکر، ویرین راسکونہ اور اجے جدیجا جیسے لیجنڈز نے پیرا ایتھلیٹس کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہندوستان میں پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں حصہ لینے کے لیے فتح کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کے لیے حکومت ہند اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی بھی تعریف کی۔
گیمز کے آخری دن کیرالہ نے سی پی فٹ بال میں تمل ناڈو کے خلاف 7-0 کی شاندار جیت حاصل کی، جس میں وائی جیا سوریا نے 3 گول کیے جبکہ اے گروتھ نے 4 گول اسکور کیے۔ ٹیبل ٹینس میں مردوں کی کلاس 4 کیٹیگری میں ہریانہ کے سمیت سہگل نے فائنل میں گجرات کے رمیش چودھری کو 3-0 (11-8، 11-7، 11-8) سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
باوقار کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1450 پیرا ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اس میں سات کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔
دیگر اسکور:
مردوں کے کلاس 8 زمرے میں، گجانن پرمار (ایم پی) نے ششیدھر کلکرنی (کرناٹک) کو 1-3 (11-9، 11-8، 7-11، 13-11) سے شکست دی۔
مردوں کی کیٹیگری -5 میں راج ارویندن الگر (تمل ناڈو) نے پون کمار شرما (یوپی) کو 0-3 (11-2، 11-7، 11-7) سے شکست دی۔
خواتین کے زمرہ 6 میں پونم (چنڈی گڑھ) نے بھاویکا کوکاڈیا (گجرات) کو 1-3 (11-6، 7-11، 11-7، 11-5) سے شکست دی۔
خواتین کے 9-10 زمرے میں، بے بی سہانا (تامل ناڈو) نے پرتھوی بروے (مہاراشٹرا) کو 0-3 (11-3، 11-6، 11-3) سے شکست دی۔
خواتین کی کیٹیگری 7 میں پراچی پانڈے (یوپی) نے دھونی شاہ (گجرات) کو 0-3 (11-3، 11-6، 11-2) سے شکست دی۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 2560 )
(Release ID: 1987591)
Visitor Counter : 92