زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج رانچی میں بھارتی زرعی بایو تکنالوجی کے ادارے کا دورہ کیا
Posted On:
16 DEC 2023 2:19PM by PIB Delhi
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے رانچی کے گڑھ کھٹنگا میں بھارتی زرعی بایوتکنالوجی ادارے کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر قبائلی بچوں کے ذریعہ ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔
جناب منڈا نے بہتر زرعی پیداوار کے لیے ، رانچی لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ اور ڈائرکٹر ڈاکٹر سجوئے رکشت کے ساتھ اس ادارے کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اپنے خطاب میں جناب ارجن منڈا نے کہا کہ ہمارا ملک گاؤں میں آباد ہے اور زراعت دیہی عوام کے لیے ایک اہم ذریعہ معاش ہے۔ زرعی نمو کا دیہی ترقی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ زرعی نمو کی رفتار کو مہمیز کرنے کے لیے مائیکرو بئیل بایو تکنالوجی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ایک وسیع تر تصوریت کے ساتھ ایک مربوط انداز میں کام کر رہا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2518
(Release ID: 1987397)
Visitor Counter : 62