صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آئی این ایس اے سی او جی کے ذریعہ جاری معمول کی نگرانی کے ایک جزو کے تحت کیرالا میں کووِڈ19 کی ایک ذیلی شکل جے این 1 کا معاملہ سامنے آیا


صحت عامہ اور ہسپتال کی تیاری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزارت صحت کی باقاعدہ مشق کے ایک حصے کے طور پر ریاستوں میں تمام صحت کی سہولیات میں موک ڈرل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت ریاستی صحتی کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے

Posted On: 16 DEC 2023 7:14PM by PIB Delhi

آئی این ایس اے سی او جی کے ذریعہ جاری معمول کی نگرانی  کے ایک جزو کے طور پر، کیرالا میں کووِڈ19 کی ذیلی شکل جے این 1 کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ اطلاع یہاں آج آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل کے ذریعہ دی گئی۔

بھارتی ایس اے آر ایس – سی او وی – 2 جینومکس کنسورشیم (آئی این ایس اے سی او جی) جینومک لیبارٹریز کا ایک نیٹ ورک ہے جو بھارت میں جینومک نقطہ نظر سے کووِڈ 19 کی نگرانی کر رہا ہے۔ آئی سی ایم آر اس کنسورشیم کا ایک حصہ ہے۔ کووِڈ 19 کے تناظر میں نظر ثانی شدہ نگرانی کے رہنما خطوط کے مطابق، آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی کے مریضوں کا کووِڈ 19 کے لیے ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور مثبت معاملات کو مکمل جینوم سیکوینسنگ (ڈبلیو جی ایس ) کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

یہ معاملہ 8 دسمبر 2023 کو کاراکلم، ترواننت پورم، کیرالہ کے ایک آر ٹی – پی سی آر مثبت نمونے میں پایا گیا تھا۔ نمونے کا آرٹی – پی سی آر مثبت ٹیسٹ 18 نومبر 2023 کو ہوا تھا۔ مریض میں انفلوئنزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) کی ہلکی علامات تھیں اور اس کے بعد سے کووِڈ 19 سے صحتیاب ہو چکا ہے۔

ریاست کیرالہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے کووِڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے جانے والے آئی ایل آئی کیسز کے نمونوں کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات طبی لحاظ سے ہلکے ہوتے ہیں اور بغیر کسی علاج کے اپنے گھروں میں خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی ایک باقاعدہ مشق کے ایک حصے کے طور پر، ریاستوں میں صحت عامہ اور ہسپتال کی تیاری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے فی الحال ریاستوں میں تمام صحت کی سہولیات میں ایک موک ڈرل جاری ہے۔ 13 دسمبر سے شروع ہونے والی یہ سرگرمی ضلع کلکٹرس کی مجموعی نگرانی میں چلائی جارہی ہے اور 18 دسمبر 2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مرکزی وزارت صحت ریاستی محکمہ صحت، کیرالہ کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں ہے اور داخلے کے مختلف مقامات کی نگرانی کر رہی ہے۔

*********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2533



(Release ID: 1987279) Visitor Counter : 70