وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 17 اور 18 دسمبر کو سورت اور وارانسی کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم وارانسی میں 19,150 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیكٹوں کا افتتاح كریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم لگاتار دو دن وارانسی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم سوارید مہا مندر کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم کاشی تمل سنگمم 2023 کا بھی افتتاح کریں گے

وزیر اعظم وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

سیاحتی تجربے کو بغیر کسی رکاوٹ کے آسان بنانے کے لیے وزیر اعظم یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم سورت ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم سورت ڈائمنڈ بورس کا بھی افتتاح کریں گے

Posted On: 16 DEC 2023 10:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اور18 دسمبر کو گجرات میں سورت اور اتر پردیش کے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ 17 دسمبر کو صبح تقریباً 10 بج كر 45 منٹ پر وزیر اعظم سورت ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً سوا 11 بجے وزیر اعظم سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کریں گے۔ماس کے بعد وہ وارانسی جائیں گے اور تقریباً ساڑھے 3 بجے وہ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیں گے۔ شام تقریباً سوا 5 بجے وہ نمو گھاٹ پر کاشی تمل سنگم 2023 کا افتتاح کریں گے۔

18 دسمبر کو صبح تقریباً پونے 11 بجے وزیر اعظم سوارید مہا مندر جائیں گے، جس کے بعد تقریباً سارھے 11 بجے ایک عوامی تقریب میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب وزیر اعظم وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد ایک عوامی تقریب میں تقریباً سوا 2 بجے وزیر اعظم 19,150 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیكٹوں کا افتتاح كریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم سورت میں

وزیر اعظم سورت ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ٹرمینل کی عمارت 1200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کو مصروف اوقات کے دوران ہینڈل کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے اور 3000 مسافروں تک پہنچنے کی گنجائش كے ساتھ سالانہ اس میں 55 لاکھ مسافروں کو  ہینڈل كرنے کی صلاحیت ہے۔ ٹرمینل کی عمارت كو جو سورت شہر کا گیٹ وے ہے، اس کی مقامی ثقافت اور ورثے کے ساتھ  اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ زائرین کے لیے  ہر اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پر ظاہر ہو۔ اپ گریڈ شدہ ٹرمینل کی عمارت کے اگلے حصے کا مقصد مسافروں کے تجربے کو سورت شہر کے 'رنڈیر' علاقے کے پرانے مکانات کے بھرپور اور روایتی لکڑی کے کام سے مالا مال کرنا ہے۔ گریہا چہارم کے مطابق ہوائی اڈے کی  نئی ٹرمینل بلڈنگ مختلف پائیدار خصوصیات سے لیس ہے جیسے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز، کم ہیٹ گین ڈبل گلیزنگ یونٹ، رین واٹر ہارویسٹنگ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور زمین کی تزئین اور شمسی توانائی کے پلانٹ کے لئے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال۔

وزیر اعظم سورت ڈائمنڈ بورس کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ بین الاقوامی ہیروں اور زیورات کے کاروبار کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہوگا۔ یہ کھردرے اور پالش شدہ دونوں ہیروں کے ساتھ ساتھ زیورات کی تجارت کا عالمی مرکز ہوگا۔ بورس ریٹیل جیولری کے کاروبار کے لیے جیولری مال اور بین الاقوامی بینکنگ اور سیف والٹس کی سہولت كے ساتھ امپورٹ - ایکسپورٹ کے لیے جدید ترین 'کسٹمز کلیئرنس ہاؤس' پر مشتمل ہوگا۔ 

وزیر اعظم وارانسی میں

17 دسمبر کو وزیر اعظم وارانسی کے کٹنگ میموریل اسکول گراؤنڈ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کریں گے۔ وہاں وزیر اعظم مختلف سرکاری اسکیموں جیسے کہ پی ایم آواس، پی ایم سواندھی، پی ایم اجوالا کے مستفدین سے بات چیت کریں گے۔

ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے اپنے وژن کے مطابق وزیر اعظم کاشی تمل سنگمم 2023 کا نامو گھاٹ پر افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کنیا کماریوارانسی تمل سنگم ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

18 دسمبر کو وزیر اعظم وارانسی کے عمراہا میں نو تعمیر شدہ سوار وید مہا مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ مہا مندر کے عقیدت مندوں سے بھی خطاب کریں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم اپنے حلقہ انتخاب کے دیہی علاقے سیواپوری میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیں گے۔ وہ کاشی سنسد کھیل پرتیوگیتا 2023 کے شرکاء کے کچھ براہ راست کھیلوں کے واقعات کا بھی مشاہدہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایونٹ کے فاتحین سے بھی بات چیت کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔

پچھلے نو سالوں میں وزیر اعظم نے وارانسی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے اور وارانسی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے زندگی کی آسانی کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس رُخ پر ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم تقریباً 19,150 کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیكٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم تقریباً 10,900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر-نیو بھاؤپور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ ریلوے کے دیگر پروجیکٹ جن کا افتتاح کیا جائے گا ان میں منجملہ اوروں كے بلیا-غازی پور سٹی ریل لائن کو ڈبل کرنے کا منصوبہ اور اندرا-دوہری گھاٹ ریل لائن گیج کی تبدیلی کا پروجیكٹ شامل ہے۔

وزیر اعظم وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، دوہری گھاٹ-ماؤ ایم ای ایم یو ٹرین اور لانگ ہال گڈز ٹرینوں کی ایک جوڑی کو نئے افتتاحی وقف فریٹ کوریڈور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ بنارس لوکوموٹیو ورکس کے ذریعہ بنائے گئے 10,000 ویں لوکوموٹیو کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔

وزیر اعظم 370 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو آر او بی کے ساتھ گرین فیلڈ شیو پور-پھلواریا-لہارتارا سڑک کا افتتاح کریں گے۔ یہ وارانسی شہر کے شمالی اور جنوبی حصے کے درمیان ٹریفک کے لمحات کو آسان بنائے گا اور زائرین کی سہولت میں اضافہ کرے گا۔ مزید جن اہم پروجیكٹوں کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے ان میں 20 سڑکوں کو مضبوط اور چوڑا کرنا، کیتھی گاؤں میں سنگم گھاٹ سڑک اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر شامل ہے۔

علاوہ ازیں پولیس اہلکاروں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، پولیس لائن اور پی اے سی بھولن پور میں دو 200 اور 150 بستروں کی کثیر المنزلہ بیرک عمارات، 9 مقامات پر بنائے گئے اسمارٹ بس شیلٹرز اور علی پور میں بنائے گئے 132 کلوواٹ سب اسٹیشن کا بھی وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم اسمارٹ سٹی مشن کے تحت سیاحوں کی تفصیلی معلومات کے لیے ایک ویب سائٹ اور یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کا آغاز بھی کریں گے۔ یونیفائیڈ پاس شری کاشی وشوناتھ دھام، گنگا کروز، اور سارناتھ کے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے لیے سنگل پلیٹ فارم ٹکٹ کی بکنگ فراہم کرے گا، جو مربوط كیو آر کوڈ خدمات پیش کرے گا۔

وزیر اعظم 6500 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔  نا قابل تجدید توانائی کے وسائل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم چترکوٹ ضلع میں تقریباً 4000 کروڑ روپے کی لاگت سے 800 میگاواٹ کے سولر پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پیٹرولیم سپلائی چین کو بڑھانے کے لیے وہ مرزا پور میں ایک نئے پیٹرولیم آئل ٹرمینل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو 1050 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعظم جن دیگر پروجیكٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان میں وارانسی-بھدوہی این ایچ 731 بی (پیکیج-2) کو 900 کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے چوڑا کرنا، 280 کروڑ روپے کی لاگت سے جل جیون مشن کے تحت 69 دیہی پینے کے پانی کی اسکیمیں؛ بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں 150 بستروں کی گنجائش والے کریٹیکل کیئر یونٹ کی تعمیر؛ 8 گنگا گھاٹوں کی بحالی کا کام، دیویانگ رہائشی سیکنڈری اسکول کا تعمیراتی کام اور دیگر  شامل ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1987088) Visitor Counter : 82