جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

اعلی کارکردگی والے سولر پینل مینوفیکچرنگ كے لیے پیداوار سے منسلك ترغیب سے مقامی پیداوار کو فروغ ملے گا: نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت بھگوانتھ کھوبا


سولر پینلز کی قیمتوں میں معقول رہیں، بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں: نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت

Posted On: 15 DEC 2023 5:27PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگوانتھ کھوبا نے کہا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی والے شمسی پینل کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب جیسی اسکیمیں جس کا 24,000 روپے کا بجٹ ہے، سولر پینلز کی مقامی پیداوار کو فروغ ملے گا۔ وزیر موصوف نے صنعت کو سولر ماڈیولز کی قیمتوں کے تعین میں معقول ہونے اور گھریلو پینل کی قیمتوں کو بڑھا کر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے گھریلو ڈویلپرز کے لیے مسابقتی قیمتوں کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔ وزیر موصوف نے یہ بات آج نئی دہلی میں 15 دسمبر 2023 کو منعقدہ پہلی انڈیا سولر مینوفیکچرنگ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس کا اہتمام نیشنل سولر انرجی فیڈریشن آف انڈیا، سولر پاور یورپ اور ای یو انڈیا کلین انرجی اینڈ كلاءمیٹ پاٹنرشپ نے مشتركہ طور پر كیا تھا۔

1.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند ایک جامع انداز میں سوچتی ہے تاکہ پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور سب کے لیے جیت کی صورتحال سامنے آئے۔ حکومت تمام ذمہ داران کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہی ہے، ان پٹ لے رہی ہے اور سب کے مشورے سن رہی ہے اور پھر ہر ایک کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے پی وی سپلائی چین ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی - ہند یورپی یونین تعاون مطالعہ پر ایک رپورٹ جاری کی۔

2.jpg

جناب کھوبھا نے اپنے کلیدی خطاب میں اس بات کی نشاندہی کی کہ سولر مینوفیکچرنگ ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے، خاص طور پر ہندوستان میں اور یہ کہ قوم سی او پی میں نئے اہداف طے کر رہی ہے اور انہیں حاصل کر رہی ہے۔ اس میں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات اور سال 2070 تک نیٹ زیرو تک پہنچنے کا ہدف کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ذریعہ دیے گئے آتم نر بھر بھارت کے منتر کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا كہ کس طرح روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت عالمی رہنما وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ

ہر شعبے کو خود انحصاری لانے کی ضرورت ہے۔ اس سمت میں حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے سرمایہ کاروں کو آنے والے برسوں میں ایک مستحکم حکومت اور پالیسی یقینی بنانے کا یقین دلایا اور انہیں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔

صنعت کے نمائندے اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے افسران اس تقریب میں موجود تھے۔

3.jpg

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1987019) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil