وزارت دفاع
سابق فوجیوں کے لیے روزگار سے متعلق سیمینار / روزگار میلہ
Posted On:
15 DEC 2023 3:04PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب سنجے سداشیو راؤ منڈلک اور دیگر کے ذریعے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) نے 23 نومبر 2023 کو ڈنڈہرہ ملٹری اسٹیشن، گروگرام میں سابق فوجیوں کے لیے ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرنے اور رسائی کے مقصد کے ساتھ ایک روزگار میلے کا انعقاد کیا ۔ روز گار میلے میں کل 33 کمپنیوں نے حصہ لیا اور شریک کمپنیوں کی جانب سے سابق فوجیوں کو 1,326 روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ۔
کمپنی کے افراد کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کے مطابق مزید انٹرویوز اور دستاویزات کی تصدیق کے لیے کمپنیوں کے ذریعے کل 1,139 سابق فوجیوں کو مختلف ملازمتوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ مالی سال24 - 2023 کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کی جانب سے پورے ہندوستان میں چنڈی گڑھ، وشاکھاپٹنم، الور، پونے، ممبئی، اندور اور لکھنؤ میں سات مزید روزگار سیمینارز / روزگار میلے تجویز کیے گئے ہیں ۔
*************
ش ح ۔ م ع ۔ ت ح
U- 2454
(Release ID: 1986688)
Visitor Counter : 59