کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت اور سی پی ایس ای کی جی ای ایم سرکاری خرید 10 دسمبر 2023 کو 34524 کروڑ روپے پہنچی، جو ہدف سے زیادہ ہے


کول انڈیا لمیٹڈ اور معاون کمپنیاں جی ای ایم سرکاری خرید میں سب سے آگے ہیں

Posted On: 14 DEC 2023 4:33PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے اپنی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) کے ساتھ، مالی سال 24-2023 کے لیے سرکار کے ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے سرکاری خرید میں شاندار کارکردگیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔  مقررہ اہداف کو پار کرکے، کوئلے کی وزارت نے سرکاری خرید میں بہتر اور شفاف طور طریقوں کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔

10 دسمبر، 2023 کو رواں مالی سال 24-2023 کے دوران وزارت اور اس کے سی پی ایس ای کے دریعے جی ای ایم کی آخری سرکاری خرید 34524 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، جو قابل ذکر 162 فیصد حصولیابی کی شرح کے ساتھ  21325 کروڑ روپے کے ہدف سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00191NV.jpg

جی ای ایم اہلکاروں نے مطلع کیا ہے کہ کول انڈیا لمیٹڈ اور اس کی معاون کمپنیاں جی ای ایم سرکاری خرید میں ملک کے سبھی سی پی ایس ای میں سب سے آگے ہیں۔ اس کے علاوہ، کوئلے کی وزارت  فی الوقت سبھی مرکزی وزارتوں/محکموں کے درمیان جی ای ایم کے توسط سے مجموعی خرید میں دوسرے مقام پر ہے۔ امید ہے کہ اس مالی سال کے آخر تک، کوئلے کی وزارت کل ملا کر پہلے مقام پر ہوگی۔

یہ کامیابی خریداری کے طریقہ کار کو منظم کرنے، ڈیجیٹل حل کو اپنانے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون فراہم کرنے کے تئیں وزارت کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ کوئلے کی وزارت  بہتر نظم و نسق میں معیار قائم کر رہا ہے اور اس نے خود کو سرکاری شعبے کے اندر خریداری کے طور طریقوں میں ایک سرکردہ محکمہ کے طور پر  ثابت کیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2417

 


(Release ID: 1986469) Visitor Counter : 59


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil