سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں پر کیپٹل اخراجات14-2013 میں تقریباً  51,000 کروڑ روپے سے بڑھ کرنمایاں طور پر23-2022 میں 2,40,000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہوگئے ہیں

Posted On: 14 DEC 2023 2:29PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ ایس) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ وزارت کا مختص بجٹ تقریباً14-2013 میں  31,130 کروڑ روپے سے بڑھ کر24-2023 میں 2,70,435 کروڑروپئے ہوگئے ہیں ۔این ایچ ایس پر کیپٹل اخراجات 14-2013 میں تقریباً  51,000 کروڑ روپے سے  بڑھ کرنمایاں طور پر23-2022 میں 2,40,000 کروڑروپئے سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔ انفراسٹرکچر کا شعبہ جو معیشت کا بنیادی محرک ہے تیز رفتار اقتصادی نمو اور ترقی میں اپناتعاون پیش کرتا ہے۔

اس طرح بڑھے ہوئے مختص بجٹ کی وجہ سے ملک میں این ایچ  نیٹ ورک کی توسیع مارچ 2014 میں تقریباً 91,287 کلومیٹر سے اس وقت تقریباً 1,46,145 کلومیٹر تک پھیل گئی ہے،جس میں چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، راجستھان اور شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں ۔

4 لین پلس این ایچ نیٹ ورک بشمول ہائی اسپیڈ کوریڈورز کی لمبائی 250 فیصد اضافہ کے ساتھ مارچ 2014 میں تقریباً 18,371 کلومیٹر سے اب تک تقریباً 46,179 کلومیٹر تک بڑھ گئی ہے ۔ اس کے علاوہ، 2 لین سے کم این ایچ ایس کی لمبائی مارچ 2014 میں تقریباً 27,517 کلومیٹر سے کم ہو کر تقریباً 14,870 کلومیٹر رہ گئی ہے جو اب این ایچ نیٹ ورک کا صرف تقریباً 10 فیصدہے۔ وزارت نے گرین فیلڈ ہائی اسپیڈ کوریڈورز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ایکسپریس وے سمیت 21 گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈورز پر پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جس میں تقریباً 3,336 کلومیٹر لمبائی میں کام مکمل ہو چکا ہے۔

مندرجہ بالا پیش رفت نے ملک بھر میں قومی شاہراہوں تک رابطے اور رسائی میں اضافہ کیا ہے اور لاجسٹک کی کارکردگی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

پچھلے نوبرسوں کے دوران تعمیر شدہ قومی شاہراہ کی لمبائی کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں: -

 

لمبائی کلومیٹر میں

سال

مضبوطی وغیرہ

2 لین

4 لین

6/8 لین

کل

2014-15

649

2,750

733

278

4,410

2015-16

802

3,970

1,010

279

6,061

2016-17

1,349

5,060

1,655

167

8,231

2017-18

2,446

4,868

2,199

316

9,829

2018-19

1,719

6,033

2,517

587

10,855

2019-20

862

6,031

2,728

616

10,237

2020-21

4,907

4,408

2,913

1,099

13,327

2021-22

2,790

3,704

2,798

1,165

10,457

2022-23

2,152

3,544

3,294

1,341

10,331

M

وزارت نے مختلف اہم پروجیکٹوں یا اس کے حصے مکمل کیے ہیں جو پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ میں دہلی-دوسا- لالسوت سیکشن (229 کلومیٹر) اور دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کا مدھیہ پردیش میں پورا سیکشن (210 کلومیٹر)، ریاست راجستھان میں امرتسر-بھٹنڈا-جام نگر (470 کلومیٹر)، حیدرآباد- وشاکھاپٹنم کاسوریا پیٹ- کھمم سیکشن ، اندور-حیدرآباد (175 کلومیٹر)، این ایچ -37 اے (پرانا) پر آسام میں تیج پور کے قریب نیا برہم پتر پل، میزورم میں کالادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ، اورمیگھالیہ میں این ایچ-44 ا ای و  این ایچ 127  بی کا شیلونگ ، نانسٹن – تورا سیکشن شامل ہیں ۔

نیز، وزارت کے کئی اہم کوریڈورجیسےدہلی- ممبئی ا یکسپریس وے کا وڈودرا- ممبئی سیکشن، بنگلورو - چنئی ایکسپریس وے، بنگلورو رنگ روڈ، رائے پور - وشاکھاپٹنم اقتصادی راہداری، اتراکھنڈ میں چار دھام پروجیکٹس، اروناچل پردیش میں ٹرانس اورناچل ہائی وے (این ایچ -13، این ایچ -15، این ایچ 215) ، منی پور میں امپھال-مورے سیکشن، دیما پور-کوہیما سیکشن وغیرہ پر کام جاری ہے۔

یہ اطلاع سڑک سٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ح ا۔ف ر

 (U: 2383)



(Release ID: 1986214) Visitor Counter : 53