شہری ہوابازی کی وزارت

ملک میں ڈرون کی تیاری اور کارروائیوں  کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات


تقریباً 90 فیصد ہندوستانی فضائی حدود کو، 400 فٹ  کی بلندی تک ڈرون کی پرواز کے لیے، گرین زون کے طور پر کھول دی گئی ہیں

Posted On: 14 DEC 2023 1:36PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ملک میں ڈرون کی تیاری اور کارروائی کو آسان بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

(i)      آزادپسند  ڈرون ضابطے 2021 کو 25 اگست 2021 کو نوٹیفائی  کیا گیا ہے۔

(ii)     ڈرون ایئر اسپیس کا نقشہ،  24 ستمبر 2021 کو شائع کیا گیا ہے، جس نے تقریباً 90 فیصد ہندوستانی فضائی حدود کو 400 فٹ  بلندی تک اڑنے والے ڈرون کے لیے گرین زون کے طور پر کھول دیا ہے۔

(iii)    ڈرون اور ڈرون کے اجزاء کے لیے پیدا وار سے منسلک  ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو 30 ستمبر 2021 کو نوٹیفائی  کر دیا گیا ہے۔

(iv)    یو اے ایس  ٹریفک  کے انتظامیہ (یو ٹی ایم) پالیسی فریم ورک،  24 اکتوبر 2021 کو شائع کیا گیا ہے۔

(v)     مرکزی وزارت زراعت نے، زرعی ڈرون کی خریداری کے لیے مالیاتی گرانٹ پروگرام کا اعلان،  22 جنوری 2022 کو کیا تھا۔

(vi)    ڈرون ضابطے 2021 کے تحت تمام درخواست فارم 26 جنوری 2022 کو ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر آن لائن کیے گئے ہیں۔

(vii)   ڈرون سرٹیفیکیشن اسکیم کو، 26 جنوری 2022 کو نو ٹیفائی کیا گیا ہے۔

(viii)  یکم فروری 2022 کو مرکزی بجٹ کے حصے کے طور پر، ڈرون اسٹارٹ اپس کی معاونت کرنے اور ڈرون کے طور پر ایک سروس ( ڈی آر اے اے ایس) کو فروغ دینے کے لیے، مشن 'ڈرون شکتی' کا اعلان کیا گیا ہے۔

(ix)    ڈرون  درآمداتی  پالیسی، 9 فروری 2022 کو نوٹیفائی کی گئی ہے، جس میں غیر ملکی ڈرونز کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ڈرون کے پرزوں کی درآمد کو آزاد کیا گیا ہے۔

(x)     ڈرون (ترمیمی) ضابطوں 2022 کو، 11 فروری 2022 کو نو ٹیفائی کیا گیا، جس میں ڈرون پائلٹ لائسنس کی شرط ختم کردی گئی۔ اب ایک ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ، ڈی جی سی اے کی اجازت یافتہ ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن (RPTO) کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے، جو ڈرون چلانے کے لیے ریموٹ پائلٹ کے لیے کافی ہے۔

(xi)    ڈرون (ترمیمی) ضابطوں 2023 کو 27 ستمبر 2023 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، جو درخواست دہندہ کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ (آر پی سی) کے اجراء کے لیے ایک متبادل انتظام فراہم کرتا ہے۔ اب، حکومت نے شناخت  اور پتہ کا ثبوت جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ووٹر کا شناختی کارڈ، راشن کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس ،آر پی سی جاری کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

یہ  معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-2378



(Release ID: 1986212) Visitor Counter : 50