وزارت دفاع

رکشا راجیہ منتری نے ’مشن انٹارکٹیکا‘ کو سرانجام دینے والی ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجلنگ کی ٹیم کا  استقبال کیا


ٹیم نے سکم ہمالیہ میں ماؤنٹ رینوک پر 7500  مربع فٹ اور 75 کلو کا قومی پرچم لہرانے کے لیے ایشیا بک آف ریکارڈمیں نام درج کرایا ہے

مہم کے ایک حصے کے طور پر جنوبی قطب کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ونسن پر ترنگا لہرایا گیا

نوجوانوں میں ایسے انوکھے قدم مہم جوئی اور حب الوطنی کو فروغ دیتے ہیں: جناب اجے بھٹ

Posted On: 13 DEC 2023 4:19PM by PIB Delhi

 رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 13 دسمبر، 2023 کو نئی دہلی میں ہمالین ماؤنٹینرنگ انسٹی ٹیوٹ، کی ٹیم کا استقبال کیا جس نے ’مشن انٹارکٹیکا‘سرانجام دیا تھا۔ 2021 میں شروع ہونے والی اس مہم کو گروپ کیپٹن جے کشن کی قیادت میں تین ٹریکرز کی ایک ٹیم نے انجام دیا تھا۔ ٹیم نے ملک کے طول و عرض میں 7500 مربع فٹ پر محیط قومی پرچم لہرایا جس کا وزن 75 کلوگرام تھا، نیز سکم میں 16500 فٹ کی اونچائی پر ماؤنٹ رینوک پر قومی پرچم لہرایا ۔ یہ ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں پہاڑ پر لہرائے جانے والے سب سے بڑے بھارتی قومی پرچم کے طور پر درج کیا گیا۔ مہم کے دوران ٹیم نے قطب جنوبی کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن پر بھی پرچم کشائی کی۔

استقبالیہ تقریب کے دوران رکشا راجیہ منتری نے قومی راجدھانی کے ایئر فورس بال بھارتی اسکول میں 7500 مربع فٹ قومی پرچم کی آخری نمائش کا مشاہدہ کیا۔ اس تقریب میں میگا روڈ شو ’میرا یوا بھارت یاترا‘ بھی اختتام پذیر ہوئی، جس میں سکم میں ہمالیہ (16000 فٹ) کی اونچی چوٹیوں سے لایا گیا مقدس مٹی اور پانی جناب اجے بھٹ کو پیش کیا گیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے رکشا راجیہ منتری نے مہم جو ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی اور انھیں نوجوانوں میں مہم جوئی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے کیے گئے اقدامات قرار دیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک امرت کال میں داخل ہوا ہے ، انھوں نے اسکول کے بچوں سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم سفر کا حصہ بنیں اور ملک کو وکست بھارت بنائیں ۔

 جناب اجے بھٹ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت سے پڑھائی کریں اور مجموعی ترقی کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کھیلو انڈیا اور میرا یوا بھارت جیسے حکومت کے اقدامات میں حصہ لیں۔ تقریب کے دوران ایئر فورس بال بھارتی اسکول کے طلبہ نے حب الوطنی کا ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر وزارت دفاع کے سینئر سول و ملٹری حکام، طلبہ، والدین اور اسکول کی فیکلٹی بھی موجود تھے۔

 ***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2358



(Release ID: 1986045) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil