نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

انوراگ ٹھاکر نے اسپورٹس سائنس کانکلیو میں پیرا ایتھلیٹس سے وابستگی کا اعادہ کیا


کانکلیومیں  اہم موضوعات پر پینل مباحثوں اور لیکچروں  میں متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی

Posted On: 13 DEC 2023 5:43PM by PIB Delhi

کھیلوں میں شمولیت اور ترقی کے عزم کے ایک شاندار مظاہرے میں، ایک دو روزہ تقریب میں اسپورٹس سائنس کانکلیو، جس کا اہتمام اسپورٹس سائنس اور تحقیق کے قومی مرکز (این سی ایس ایس آر) نے کھیلو انڈیا کے تعاون سے کیا  گیاہے، کھیلو انڈیا پیرا گیمز کی کامیابی کے لیے بات چیت کو فروغ دینے اور حکمت عملی وضع کرنے کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

اس اہم اقدام میں سب سے آگے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ہیں، جو نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N99F.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YAJU.jpg

بدھ کے روز اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اسپورٹس سائنس کانکلیو کا افتتاحی دن،  خاص طور پر چیلنج والے ایتھلیٹس کے لیے، کھیلوں کے مقابلوں پر مرکوز توجہ کے ساتھ   روایتی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے، ہندوستان کے بدلتے ہوئے کھیلوں کے منظر نامے کا  بین ثبوت تھا۔

جناب ٹھاکر نے پیرا ایتھلیٹس کے لیے شمولیت اور مساوی مواقع کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ واقعی حوصلہ افزا ہے کہ این سی ایس ایس آر کی جانب سے ایک  اہم کانکلیو کا انعقاد کیا جائے ، جس میں متعلقہ فریقین صحت مند اور پیرا ایتھلیٹس، دونوں کی رفتار کو تشکیل دینے کے لیے یکجا  ہوتے ہیں۔ اس  کانکلیو میں تمام کھلاڑیوں کے لیے مساوی سہولیات اور احترام کے ساتھ، کسی بھی  موجود تفریق کو مسترد  کرتے ہوئے ایک جامع نقطہ نظر غالب ہے۔

جناب  ٹھاکر نے کہا کہ "کانکلیو کا موضوع، 'لامحدود افق'، 'حوصلوں کی اڑان' کے عروج کے جذبے کے ساتھ گہرائی سے باز گزشت کرتا ہے۔ یہ ایک مخصوص پلیٹ فارم ہے، جو مختلف طور پر معذور اور پیرا ایتھلیٹس کے لیے کھیلوں کی سائنس کو تسلیم کرتا ہے اور اُن پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے"۔

"کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا فلیگ شپ، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز" کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اندیشی کے ویژن کی  عکاسی کرتا ہے اور کھیلوں میں شمولیت اور مساوات کے لیے ان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

 "اس کے علاوہ، مجھے یہ بتاتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت، 49 پیرا ایتھلیٹس کو قیام، خوراک اور تربیت سمیت جامع مدد فراہم کی جاتی ہے، جو کہ  مجموعی طور پر حکومت ہند کے زیر انتظام ہے"۔

ڈاکٹر دیپا ملک (صدر پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا)، جناب انکور دھاما (پیرا لانگ ڈسٹنس رنر)، محترمہ بھوینا پٹیل (پیرا ٹیبل ٹینس ایتھلیٹ)، جناب  وی کے ڈباس (پیرا سوئمنگ کوچ)، ڈاکٹر پیئر بیوچیمپ (ایچ پی ڈی-  این آر اے آئی)، ڈاکٹر ایشا جوشی (اسپورٹس فزیوتھراپسٹ)، اور ڈاکٹر امیہ کاگالی (اسپورٹس میڈیسن) نے اسپورٹس سائنس کانکلیو کے پہلے دن اپنی شرکت کے ساتھ اس موقع  کا خیر مقدم کیا۔

کانکلیو کے مرکزی موضوعات میں سے ایک - 'لامحدود افق: اعلیٰ   کارکردگی کے لیے اسپورٹس سائنس'، کارکردگی کو بڑھانے اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اسپورٹس سائنس کو ایک وسیلے کے طور پر استعمال کرنے کے گرد گردش کرتا  ہے۔ کا نکلیو نے بھی احتیاط کے ساتھ تیار کردہ تربیتی طریقہ کار، جدید ٹیکنالوجیز، پیرا ایتھلیٹس کی منفرد ضروریات کے مطابق سائنسی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ، کانکلیو کے افتتاحی دن پیرا اسپورٹس اینڈ اسپورٹس سائنس: کامیابی کا لنک اور پیرا ایتھلیٹس کی نفسیاتی ضروریات کو سمجھنا جیسے موضوعات پر پینل مباحثے ہوئے، جس میں پیرا گیمز میں درجہ بندی کا جائزہ : معلومات اور اہمیت، پیرا اسپورٹس میں تکنیکی اور سائنسی مدد، اور پیرا اسپورٹس میں اسپورٹس گورننس جیسے مختلف موضوعات پر لیکچرز بھی دیکھے گئے۔

کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 کے بارے میں

افتتاحی کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 ، حکومت ہند کی جانب سے کھیلو انڈیا پہل میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، کھیلو انڈیا پیرا گیمز ہر اس کھلاڑی کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جسے معذوری کا سامنا ہے۔ اس کوشش کے مرکز میں ہمدردی  اور شمولیت کے ساتھ،کے آئی پی جی چیمپئنز کا ایک سلسلہ تلاش کرنے اور تیار کرنے  کابھی ایک مشن ہے جو بین الاقوامی پیرا مقابلے میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرے  گا۔

کے پی آئی جی   2023،   10 سے 17 دسمبر تک نئی دہلی کے تین مقامات پر منعقد ہوگا۔ گیمز میں  تقریباً 1400 ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔ یہ ایتھلیٹس سات طرح کے  کھیلوں میں حصہ لیں گے ، جن میں   ایتھلیٹکس، شوٹنگ، تیر اندازی، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور پاور لفٹنگ شامل ہیں۔

کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا پرنسپل اسپانسر دیپالی اسپورٹس ہے، جو دیپالی ڈیزائنز اور نمائشوں کا ایک ڈویژن  ہے۔ یہ تقریب سی آئی آئی کی ایک پہل آئی بی ڈی این  کے ذریعے بھی تقویت یافتہ ہے اور اسے  سوریہ روشنی لمیٹڈ کا تعاون بھی حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-2329



(Release ID: 1985979) Visitor Counter : 58