اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتوں کی تعلیم کے لیے حکومتی امداد
Posted On:
13 DEC 2023 3:52PM by PIB Delhi
حکومت مختلف وزارتوں/محکموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے سمیت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے خاص طور پر اقلیتی برادریوں کے طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیموں کو نافذ کیا ہے اور وہ (i) پری میٹرک اسکالرشپ، (ii) پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور میرٹ کم مینس پر مبنی اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزارت تعلیم کے سال 22-2021 کے یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن (یو ڈی آئی ایس ای) کے اعداد و شمار کے مطابق، اقلیتی برادری کے اندراج کا تناسب پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک کل اندراج کا 17.8 فیصد ہے۔ 3 اسکالرشپ اسکیموں کے تحت درخواستوں کی تجدید کے حوالے سے ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے 3 سالوں کے دوران برقرار رکھنے کا تناسب بڑھا ہے۔
اسکیم کے لحاظ سے، سال 20-2019 سے 22-2021کے لیے اسکالرشپس کے تجدید کا ڈیٹا
|
اسکیم
|
تجدید کی درخواستیں
|
تعلیمی سال 22-2021
|
تعلیمی سال 21-2020
|
تعلیمی سال 20-2019
|
پری میٹرک
|
2843983
|
2418354
|
2269892
|
پوسٹ میٹرک
|
228520
|
200857
|
164081
|
ایم سی ایم
|
72343
|
62079
|
55800
|
میزان
|
3144846
|
2681290
|
2489773
|
وزارت چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کے مستفدین کی معاشی ترقی کے لیے مختلف ہنر مندی کی ترقی کی اسکیموں یعنی ’سیکھو اور کماؤ‘، ’استاد‘ اور ’نئی منزل‘ کے ذریعے جدید اور روایتی مہارت کی تربیت کے مواقع کو بڑھاتی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت جدید اور روایتی ہنر کی تربیت کے ذریعے فائدہ اٹھانے والے، بہتر روزگار، ایس ایچ جی کی تشکیل، خود روزگار، صنعتوں میں تقرری کے ذریعہ معاش حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔
یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ق ت۔ ج
UNO-2324
(Release ID: 1985951)
Visitor Counter : 111