وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اُمور خارجہ اور ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نئی دہلی میں ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا’ میں شامل ہوئیں

Posted On: 12 DEC 2023 5:48PM by PIB Delhi

اُمور خارجہ اور ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے اٹوٹ حصے کے طور پر جنوب مغربی دہلی کے آر کے پورم میں منعقد ایک اہم پروگرام میں شامل ہوئیں۔ اس پروگرام کے دوران انہوں نے ‘وِکست بھارت’ سے سنکلپ کی قیادت کی اور مختلف سرکاری اسکیموں کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ مؤثر گورننس کے اہم رول پر خاص طور سے زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے عام لوگوں کےساتھ سرگرم طریقے سے جڑنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے حکومت کی مشترکہ پہل قدمیوں پر خاص طور سے زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کی اہم ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ان تک راست رسائی کو یقینی بنانے کی مودی حکومت کے پختہ عزم کااعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FOB2.jpg

محترمہ لیکھی نے کہا کہ حکومت کی توجہ مسلسل یہ یقینی بنانے پر ہے کہ اس مدت کے دوران کسی بھی فرد، خاص طور سے محروم افراد کو وسائل یا صحت خدمات کی کمی کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔ تپ دق(ٹی بی) جیسی صحت سے متعلق پریشانیوں کو دور کرتے ہوئے حکومت ٹی بی کے مریضوں کےلیے 9 ماہ تک مفت دوائیں اور راشن کو یقینی بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غریب لوگوں کے بیچ مالی اعتبار سے بااختیار بنانے کو فروغ دینے کے لیے حکومت کےذریعے فراہم کیے گئے اہم فوائد پر روشنی ڈالی۔ پہلے بینک خاص طور سے امیر لوگوں کو ہی قرض دیا کرتے تھے اور اس کے لیے وہ ان کے ذریعے گروی رکھی جانےوالے اثاثوں پر بھروسہ کیا کرتے تھے۔ حالانکہ اب حکومت کی بینکنگ خدمات کی مدد سے ایسے لوگ جن کے پاس اثاثے تو نہیں ہیں لیکن وہ سخت محنت کرنے اور کامیاب ہونے کےخواہشمند ہیں۔ وہ بھی قرض لینے کےلیے بینک سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح سے ان کی گارنٹی حکومت کی یقینی دہانی بن گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N4WE.jpg

وزیرمملکت نے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے گاؤں کے بنیادی ڈھانچے میں کی گئی وسیع سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ‘‘مجھے یاد ہے کہ میری ماں سلینڈر کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی رہتی تھیں اور کبھی سپلائی کم ہوجانے پر کالابازاری کاسہارا لیتی تھیں۔ لیکن آج زمانہ بدل گیا ہے ، اب تبدیلی واضح طور پر نظر آتی ہے کیونکہ حکومت پورے ملک میں بنیادی ضرورتوں کو مسلسل پوراکررہی ہے۔ دیہی بنیادی ڈھانچے میں کی گئی سرمایہ کاری نے اب ان چیلنجوں کو کم کردیا ہے جس نے کافی طویل عرصے تک گاؤں کے لوگوں کو بدحال کررکھا تھا’’۔

‘وی بی ایس وائی’ مہم کے تحت محترمہ لیکھی نے لوگوں سے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) اور پی ایم اُجّولا یوجنا جیسی سرکاری اسکیمو ں کا فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔ محترمہ لیکھی نے ملک کی ترقی کے تئیں وزیراعظم کے عزم کے بارے میں بتایا جو ذاتی فائدے سے دور ہے اور جس کے تحت اس نقطہ نظر کو مشترک کرنے والی ٹیم کو مسلسل متحد کیاجارہاہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں چار کروڑ مکانوں کی گارنٹی کے عہد کو دوہرایا۔ انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دور اندیش نقطہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ‘ہمارے اعمال ہی ہماری قسمت طے کرتے ہیں، اور صحیح قیادت کے انتخاب سے پورے ملک کو اس کافائدہ ملتا ہے۔ اب ہر گھر میں پانی دستیاب ہے، اور جہاں مکان ہوتا ہے وہاں بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات بھی دستیاب ہوجاتی ہیں-چاہے وہ گیس کنکشن ہو یا سیویج سسٹم’۔

اپنی اس یاترا کے دوران محترمہ لیکھی نے پی ایم سواندھی کیمپ ، ہیلتھ کیمپ، آیوشمان کارڈ کیمپ، آدھاراپڈیشن کیمپ اور بینک کھاتہ کھولنے جیسی آن اسپاٹ خدمات کا مشاہدہ کیا۔ خاص طور سے قومی راجدھانی کی خواتین کی سرگرم شراکت داری ‘وی بی ایس وائی’ پہل کے ذریعے حاصل کیے گئےوسیع عوامی جوش وخروش اور حمایت کو واضح کرتی ہے۔ ان کی یاترا فلاحی پروگراموں کے مؤثر نفاذ اور اس بارے میں وسیع بیداری کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا ایک اہم ثبوت ہے۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے ان پہل قدمیوں کو منظم کرنے میں شہری مقامی بلدیاتی اداروں اور ضلع انتظامیہ کی انتھک کوششوں کو سراہا اور اس طرح سے عام لوگوں کی شراکت داری بڑھانے اور ضروری اسکیموں تک ان کی رسائی  کو یقینی بنانے میں ان کے اہم رول کو تسلیم کیا۔ ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا’ (وی بی ایس وائی) اپنی یاترا مسلسل جاری رکھ رہی ہے اور یہ ملک کے ہر کونے تک پہنچنے کے لیے وقف ہے اور اس طر ح سے یہ زیادہ بیدار اور بااختیار سماج کی تشکیل میں اپنے مشن میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے مزید خوشحال اور شمولیت پر مبنی ملک کی تعمیر میں مسلسل کوشش کرنے کی خاص اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس طرح کی مؤثر کوششوں کے لیے اپنے وسیع تر تعاون کی تصدیق کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ع ن

(U: 2298)


(Release ID: 1985728) Visitor Counter : 92