سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
یکم اکتوبر 2025 سے تیار کردہ این 2 اور این 3زمروں سے تعلق رکھنے والی موٹر گاڑیوں کے کیبنز میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب کی لازمیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
Posted On:
11 DEC 2023 4:29PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ( ایم او آر ٹی ایچ)نے مورخہ8 دسمبر 2023 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ،جس میں یکم اکتوبر 2025 سے تیار کردہ این 2 اور این3 زمروں سے تعلق رکھنے والی موٹر گاڑیوں کے کیبن میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایئر کنڈیشننگ سسٹم سے لیس کیبن کی کارکردگی کی جانچ آئی ایس 2022:14618 کے مطابق ہوگی، جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این2 اور این3 زمرے کی کوئی بھی گاڑی، جو یکم اکتوبر 2025 کو یا اس کے بعد ڈرائیو-اوے چیسس کی شکل میں تیار کی گئی ہو، چیسس بنانے والا آئی ایس 2022:14618 کے مطابق کٹ کو انسٹال کرنے میں باڈی بلڈر کی سہولت کے لیے ایئر کنڈیشنگ سسٹم کی ایک قسم کی منظور شدہ کٹ فراہم کرے گا۔
ایم او آر ٹی ایچ نے 10 جولائی 2023 کو متعلقہ فریقوں سے تبصرے طلب کرنے کے لیے مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
گزٹ نوٹیفکیشن کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click here to see the gazette notification
************
ش ح۔ا ک۔ن ع
U. No.2191
(Release ID: 1985126)
Visitor Counter : 85