وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

قومی دفاعی اکیڈمی کے 75سال پورے ہونے کی تقریبات کے موقع پر گواسے کوچی تک اورواپسی کے لئے سمندرمیں کشتی رانی کی مہم کا پہلامرحلہ

Posted On: 10 DEC 2023 8:54PM by PIB Delhi

قومی دفاعی اکیڈمی کے 75سال پورے ہونے کی تقریبات کے حصہ کے طورپر گواسے کوچی تک اورواپسی کے لئے سمندرمیں کشتی رانی کی مہم کا پہلا مرحلہ 10دسمبر 2023کو اختتام پذیرہوا۔ تین کیڈٹوں اورتین افسران پرمشتمل عملہ سمندرمیں کشتی رانی کے چیلنجنگ اورجوکھم بھرے سفرپرروانہ ہوا۔ یہ سفراپنی مہم کے ہرمرحلے میں 33 سمندری میل  کاتھا ۔عملے  نے یہ سفربھارتی بحریہ کے  مہادیئی ،بلبل اورنیل کنٹھ جہازوں میں کیا۔

اس عملے نے کوچی میں کشتی رانی کی بنیادی تربیت حاصل کی تھی ، جس کے بعد گوامیں کشتی رانی ، سمت تلاش کرنے، فرسٹیٹ اوردیگر لازمی ہنرجیسے  پہلوؤں پر ایڈوانسڈ تربیت حاصل کی ۔ گواسے کوچی تک مہم کے پہلے مرحلے کو 6دسمبر کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیاگیاتھا۔ مہم کادوسرامرحلہ کوچی بندرگاہ سے 12دسمبر کو شروع ہوگا جو گوامیں 16دسمبر 2023کو اختتام پذیرہوجائے گا۔

سمندرمیں کشتی رانی ، ایسے کھیلوں میں شامل ہیں جن کی سب سے زیادہ مانگ ہے جو ذہنی اورجسمانی دونوں طرح چیلنجنگ  سمجھی جاتی ہے ۔ اکیڈمی کا مقصد  جوکھم بھرے کھیل کے جذبے کو جگانا ، جوکھم لینے کی  اہلیت  میں اضافہ کرنا اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے ، ٹیم ورک اور کیڈٹوں کے درمیان رہ کرلگاتارسیکھنے کے جذبے میں اضافہ کرنا ہے ۔

16جنوری 2024کو  قومی دفاعی اکیڈمی این ڈی اے کے، قوم کی خدمت انجا م دیتے ہوئے  75سال پورے ہوگئے ہیں  ،کشتی رانی کی اس مہم کا مقصد سمندرکے شعبے میں  اس عظیم موقع کا جشن مناناہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)MIIU.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)QLOK.jpeg

*********

(ش ح۔اس ۔ع آ)

U.NO.2162


(Release ID: 1984863) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu