عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع نے مرکزی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی تمام زرعی اور صحت سے فائدہ اٹھانے والی اسکیموں میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے

Posted On: 10 DEC 2023 5:25PM by PIB Delhi

 جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی تمام زرعی اور صحت سے فائدہ اٹھانے والی اسکیموں میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنے لوک سبھا حلقہ اودھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈا میں مختلف عوامی فلاحی مرکزی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ضلع اودھم پور ہمیشہ دوسروں سے آگے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1(1)9ZR0.jpg

زرعی شعبے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع ادھم پور نے 51,035  کسانوں کو 6  ہزارروپے کی سالانہ مدد فراہم کرکے پی ایم کسان یوجنا میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح 51,035 کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ فراہم کرکے 100 فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جہاں تک سوئل ہیلتھ کارڈ کا تعلق ہے تو انھیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں بھی 63880کسانوں کو کارڈ کا فائدہ دے کر 100 فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مان دھن یوجنا نے 60 سال سے زیادہ عمر کے 10,585 کسانوں کو ماہانہ پنشن فراہم کرکے 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

صحت کے شعبے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ آیوشمان بھارت انشورنس کے لیے 431738 مستحقین کو گولڈن کارڈ فراہم کرکے تقریبا  100فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے جو اہل ہدف کا 97.8 فیصد ہے اور جلد ہی 100 فیصد پورا ہونے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اپنے ہم وطنوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے اودھم پور کی ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کی ستائش کی۔ انھوں نے مرکزی فلاحی اسکیموں کے نفاذ کو یقینی بنانے اور مودی کی گارنٹی والی گاڑی کے ساتھ جڑکر ہر پنچایت میں لوگوں تک پہنچنے میں ان کے فعال کردار کے لیے منتخب نمائندوں کی بھی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2Y8EU.jpg

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 3 سے 4 سالوں سے اودھم پور مرکزی پی ایم جی ایس وائی روڈ پروجیکٹوں کے نفاذ میں ملک کے تمام اضلاع میں لگاتار سرفہرست یا چوٹی کے 3 درجوں میں رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمالی بھارت کا پہلا دریائی احیاء پروجیکٹ ’دیویکا‘ افتتاح کے لیے مکمل ہوچکا ہے اور ہم وزیر اعظم مودی سے اس کا افتتاح کرنے کی درخواست کریں گے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ دیویکا پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہی رکھا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2014 سے پہلے اس ضلع کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نتیجتاً اسے ترقی اور سرکاری وسائل کے ذریعے عوام کو فوائد فراہم کرنے کے حوالے سے نظر انداز کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی خطے میں تیز رفتار ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور ہر گھر کو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ شروع کی گئی مختلف اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج اودھم پور کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور کچھ مضافاتی گاؤوں میں، جہاں لوگوں نے کبھی آٹوموبائل یا ٹرانسپورٹ گاڑی نہیں دیکھی تھی، آج اسکوٹر، موٹر سائیکل اور موٹر کاریں  سڑکوں پر چل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایشیا کی سب سے لمبی سڑک سرنگ کا بھی وزیر اعظم مودی نے یہاں افتتاح کیا ، جو چننی سے نکلتی ہے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر موسوم یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودھم پور ریلوے اسٹیشن کی توسیع کی گئی ہے اور یہ ممکنہ طور پر ملک کا پہلا ریلوے اسٹیشن ہے جس کا نام شہید جوان کیپٹن تشار مہاجن کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وادی کشمیر کو اگلے چند مہینوں میں ریلوے کے ذریعہ ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا ، اودھم پور شمالی بھارت میں سب سے اہم ریلوے جنکشن کے طور پر ابھرنے جا رہا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی مطالبہ کر چکے ہیں کہ اودھم پور میں ریلوے کا ایک مکمل ڈویژن ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3(1)ZGAW.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اودھم پور کے سرکاری میڈیکل کالج کا بھی حوالہ دیا جسے مودی حکومت نے مرکزی فنڈ سے الاٹ کیا تھا اور یہ اس لوک سبھا حلقہ میں مرکزی مالی اعانت سے چلنے والے تین میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے، جو ممکنہ طور پر واحد حلقہ ہے جسے ایک ہی مدت میں تین مرکزی مالی اعانت سے چلنے والے میڈیکل کالج ملے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ایک ضلع ون پروڈکٹ ’کلاری‘ کو فروغ دینے کے لیے فعال اقدامات کریں اور مستقبل قریب میں ’کلاری فوڈ فیسٹیول‘ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر) 

U. No. 2153


(Release ID: 1984807) Visitor Counter : 98