وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دہلی میں راج گھاٹ کے قریب گاندھی درشن میں مہاتما گاندھی کے 10 فٹ اونچے مجسمے کا افتتاح کیا

Posted On: 10 DEC 2023 3:42PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب  راج ناتھ سنگھ نے 10 دسمبر 2023 کو دہلی میں راج گھاٹ کے قریب گاندھی درشن میں مہاتما گاندھی کے 10 فٹ اونچے مجسمے کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں،وزیر دفاع نے اس مجسمے کو بابائے قوم کے لیے ایک مناسب خراج عقیدت  کے طور پر بیان کیا، جنہوں نے ہندوستان کو غیر ملکی حکمرانی سے آزاد کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا اور باوقار زندگی گزارنے کے لیے معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کے لیے کام کیا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا"گاندھی جی ایک عظیم آزادی پسند تھے جنہوں نے ایک مضبوط، خوشحال اور صاف ستھرا ہندوستان کا تصور کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت بابائے قوم کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت، پردھان منتری آواس یوجنا، پردھان منتری غریب کلیانیوجنا اور سوچھ بھارت جیسی اسکیمیں ان کے خیالات پر مبنی ہیں‘‘ ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مہاتما گاندھی ہر ہندوستانی کے دل میں زندہ ہیں، جب کہ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور نیلسن منڈیلا جیسے عظیم رہنماوں  نے اپنے ممالک میں لوگوں کی بہتری کے لیے ان کے نظریات اور وژن سے تحریک لی۔

وزیر دفاع  نے مہاتما گاندھی، بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور پنڈت دین دیال اپادھیائے جیسے انقلابیوں کو یاد کیا جنہوں نے حب الوطنی اور عزم کے ساتھ پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم لوگ ہماری حکومت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا وژن ان کے خوابوں پر مبنی ہے۔ ہمارا نظریہ امن، سماجی ہم آہنگی، اتحاد اور ترقی کی بنیاد پر تبدیلی لانے کا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی توجہ ہمیشہ منصوبہ بند ترقی پر مرکوز رہی ہے جس کے نتیجے میں ہندوستان دنیا کیپانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے گاندھی جی کو نہ صرف ایک مجاہد آزادی بلکہ ایک معاشی مفکر بھی قرار دیا جن  کا ماننا تھا کہ 'دنیا کے پاس ہر ایک کی ضرورت کے لیے کافی ہے، لیکن ہر ایک کے لالچ کے لیے کافی نہیں ہے'۔ "جب سے ہماری حکومت برسراقتدار آئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ترقی دی جائے بلکہ انہیں بااختیار بنایا جائے۔ تمام طبقوں کییکساں ترقی سے ملک کی سلامتی کے منظر نامے کو تقویت ملے گی۔

وزیر دفاع  نے حکومت کی جانب سے پسماندہ طبقات کو دی جانے والی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اب وہ تقریباً ہر شعبے میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ انہوں نے انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ایف آئی سی سی آئی کے خطوط پر کمزور طبقے کے لیے بنایا گیا ہے، جس کے 10,000 سے زیادہ ممبران ہیں۔ یہ ہندوستانی معیشت میں اہم  خدمات پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے پسماندہ طبقات کو ملک کا سب سے بڑا اولو العزم طبقہ قرار دیتے ہوئے ان کی شناخت کے لیے استعمال کیے جانے والے ’نام‘ کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک نئے  نام یا الفاظ کا استعمال کیا جائے، جو ان طبقوں کی خواہشات کی وضاحت کر سکے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ خواتین کو ان کے مرد ہم منصبوں کے برابر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور وہ قومی تعمیر میں اپنا  خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ’’کبھی ایسے بھی تھے جب خاتون کے ساتھ ابلہ (کمزور) جیسے الفاظ استعمال ہوتے تھے۔ لیکن اب ابلہ کو طاقت (طاقت) سے بدل دیا گیا ہے کیونکہ ہم نے اپنی خواتین کی حقیقی طاقت کو پہچان لیا ہے۔ وہ نہ صرف منتخب ہو کر سیاست میں داخل ہو رہی ہیں۔ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے مسلح افواج میں بھی شامل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ خواتین کو ان کے سیاسی حقوق حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے منظور کیا گیا تھا۔ ابلہ ناری سے ناری شکتی ایک تبدیلی کا سفر ہے۔

وزیر دفاع  نے ملک کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے دیانتداری اور لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہاتما گاندھی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

2148



(Release ID: 1984726) Visitor Counter : 76