سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پی ایم -دکش کے تحت 2025 تک، 169300 زیرتربیت افراد تربیت حاصل کریں گے۔ ان تربیتوں پر 286.42 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونے کا امکان ہے
پینل میں 28سرکاری اور 84 نجی تربیتی ادارے شامل ہیں
کُل 95000سے زائد زیرتربیت افراد کے اہداف کو، 112 فہرست میں شامل تربیتی اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے
کُل 55000سے زیادہ درخواست دہندگان نے، پی ایم -دکش پورٹل پر 247 مختلف کورسز میں تربیت حاصل کرنے کے لیے، 821 مراکز کے لیے درخواست دی
Posted On:
08 DEC 2023 11:09AM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن ہتگراہی (پی ایم -دکش) یوجنا، ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے، جسے 2020-21 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد، ہدف والے گروپوں یعنی ایس سیز، اوبی سیز ، ای بی سیز، ڈی این ٹیز، فضلہ اٹھانے والوں وغیرہ سمیت صفائی ملازمین کی اہلیت کی سطح کو بڑھانا اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انہیں ذاتی روزگار اور اجرتی روزگار، دونوں میں ملازمت کے قابل بنانا ہے۔
سن 21-2020 کے دوران تقریباً 32097 زیرتربیت افراد کو تربیت دی گئی جن میں سے 24652 آموزکار کےطورپررکھے گئے۔ ان تربیتوں پر کل خرچہ 44.79 کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح 21-2020 میں 42002 آموز کاروں کو تربیت دی گئی، جن میں سے 31033 زیرتربیت افراد کو ملازمت کے لیے رکھا گیا۔ ان تربیتوں پر 68.22 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی۔ 23-2022 میں 33021 زیرتربیت افراد کو تربیت دی گئی جن میں سے 21552 آموز کار رکھے گئے۔ ان تربیتوں کے لئے 14.94 کروڑ روپے کی رقم جاری کیے گئے۔ اس طرح، مالی سال 21-2020 سے 23-2022 تک، 107120 زیرتربیت افراد کو تربیت دی گئی جن میں سے 77237 زیرتربیت افراد کو فائدہ مند روزگار پر رکھا گیا۔ ان تربیتوں پر خرچ ہونے والی کل رقم 127.95 کروڑ روپے ہے۔
اسی طرح، سال 24-2023سے 26-2025 تک، 169300 زیرتربیت افراد (جن میں بالترتیب 2023، 2024 اور 2025 میں 53900، 56450 اور 58950 زیرتربیت افراد شامل ہیں) کو تربیت دینے کا امکان ہے۔ ان تربیتوں پر 286.42 کروڑ روپے کی کل خرچ ہونے کا امکان ہے۔
سن 24-2023 کے دوران، 28 سرکاری اور 84 نجی تربیتی اداروں کو اسکیم کے نفاذ کے لیے، پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ ان 112 فہرست میں شامل تربیتی اداروں میں 95000 سے زیادہ ٹرینی اہداف تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
سالانہ بنیادوں پر اداروں کی فہرست سازی کا عمل بند کر دیا گیا ہے اور اب ادارے، تسلی بخش جسمانی اور مالیاتی پیشرفت اور اسکیم کے نفاذ سے متعلق کسی بھی قسم کی بددیانتی میں متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے ساتھ، کم از کم تین سال کی مدت کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔
پہلی بار ریاستوں، اضلاع، ملازمتوں کے کردار وغیرہ کو الاٹ کرتے وقت، ایک شفاف عمل کو اپنایا گیا، جس کی وجہ سے 82 خواہش مند اضلاع سمیت 411 اضلاع کا احاطہ نفاذ کے لئے کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ ان تربیتی اداروں کو جدید ترین ملازمتوں کے رولز الاٹ کیے گئے ہیں۔
موجودہ 38 تربیتی شعبوں میں سے، 32 شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر خواہشمند ٹرینی امیدواروں کے لیے تربیت کے مواقع کو متنوع بنائیں گے اور ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع بھی فراہم کریں گے۔
کُل 55000سے زیادہ درخواست دہندگان نے پہلے ہی پی ایم -دکش پورٹل پر 247 مختلف کورسز میں تربیت حاصل کرنے کے لیے 821 مراکز کے لیے درخواست دی ہے۔
ان 55000 سے زیادہ درخواست کنندگان میں سے 37000 سے زیادہ درخواست دہندگان خواتین ہیں جو تربیت کے لیے اہم ہدف گروپوں میں سے ایک ہیں۔ تربیت کے لیے 574 بیچ پہلے ہی تشکیل دے دیے گئے ہیں اور وہ تربیت کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔ تمام منظور شدہ مراکز میں دسمبر 2023 کے مہینے میں تربیت کے شروع ہونے کا امکان ہے۔
پی ایم -دکش اسکیم
یوجنا: پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن ہتگراہی (پی ایم-دکش) یوجنا، ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے،جو 21-2020 کے دوران شروع کی گئی تھی۔
اسکیم کا مقصد: اسکیم کا بنیادی مقصد ہدف گروپوں کی قابلیت کی سطح کو بڑھانا ہے تاکہ ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انہیں ذاتی روزگار اور اجرتی روزگار، دونوں میں ملازمت کے قابل بنایا جاسکے۔
ٹارگٹ گروپ: ایس سی، او بی سی، ای بی سی، ڈی این ٹی صافی ملازمین جس میں کچرا چننے والے وغیرہ شامل ہیں۔
عمر کا معیار: 18سے 45 سال
آمدنی کا معیار: ایس سی ،کوڑا کرکٹ چننے والوں سمیت صفائی کرمچاری اور ڈی این ٹی شامل ہیں: آمدنی کی کوئی حد نہیں
او بی سیز: سالانہ خاندانی آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم۔
ای بی سیز: سالانہ خاندانی آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم۔
یہ اسکیم اُن ہندوستانی شہریوں کے لیے ہے، جن کی عمر 18سے 45 سال ہے۔
ایس سیز کے لیے کوئی آمدنی کی حد نہیں ہے، فضلہ چننے والےسمیت صفائی ملازمین اور ڈی این ٹی ، اوبی سیز کے لیے سالانہ خاندانی آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم اور ای بی سیز کی سالانہ خاندانی آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہونی چاہیے۔
پی ایم-دکش ا سکیم کے تحت، ٹارگٹ گروپوں کو درج ذیل ذیلی زمروں میں وسیع پیمانے پر تربیت دی گئی تھی۔
- اپ اسکلنگ/ری اسکلنگ (35 سے 60 گھنٹے / 5 دن سے 35 دن): -3000روپے سے 8000روپے
- قلیل مدتی تربیت (300 گھنٹے/3 ماہ): -22000 روپے
- انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام (90 گھنٹے/15 دن): 7000روپے ۔
- طویل مدتی تربیت (650 گھنٹے/7 ماہ):- 45000روپے ۔
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے جاری کردہ عام اصولوں کے مطابق، تربیت کی لاگت کورس کی مدت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ فضلہ اٹھانے والوں سمیت صفائی ملازمین کے لیے اپ اسکلنگ 35 گھنٹے/5 دن کے لیے ہے جس کی اوسط قیمت 3000روپے فی امیدوار ہے۔
تربیت یافتہ افراد کے لیے تربیت کی لاگت: مفت۔
وظیفہ: ایس سیز اور صفائی ملازمین کو 1,500 روپےماہانہ اور غیر رہائشی قلیل مدتی اور طویل مدتی تربیتی کورسز کے لیےاوبی سیز /ای بی سیز /ڈی این ڈیز کو @ 1,000روپے ماہانہ کا وظیفہ ۔
اجرت کا معاوضہ @2500روپے فی امیدوار کے حساب سے ایس سیز /او بی سیز/ای بی سیز/ڈی این ٹیز امیدواروں کو اپ اسکلنگ/ری اسکلنگ پروگرام کے لیے دیا جاتا ہے۔ 500روپےفی امیدوار کی اجرت کا معاوضہ ، صفائی ملازمین کو اپ اسکلنگ پروگرام کے لیے دیا جاتا ہے۔
********
ش ح۔اع ۔رم
U-2030
(Release ID: 1983905)
Visitor Counter : 111