وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نو دسمبر کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے


پروگرام میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین شرکت کریں گے

Posted On: 07 DEC 2023 7:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 دسمبر 2023 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب کریں گے۔

اس پروگرام میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفید افراد شامل ہوں گے۔ پروگرام کے دوران ملک بھر سے دو ہزار سے زیادہ وی بی ایس وائی وین، ہزاروں کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کو بھی جوڑا جائے گا۔ مرکزی وزرا، ایم پی، ایم ایل اے اور مقامی سطح کے نمائندے بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں شروع کی جا رہی ہے جس کا مقصد حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام اہداف حاصل کرنے والوں تک پہنچ سکیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

07-12-2023

U: 2020



(Release ID: 1983811) Visitor Counter : 70