وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  چنئی میں اور اس کے اطراف   سمندر طوفان مِگ جام سے  متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

Posted On: 07 DEC 2023 2:55PM by PIB Delhi

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 7  دسمبر  2023  کو  تمل ناڈو  کے شہر  چنئی میں  اور اس کے آس پاس  سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ یہ علاقے  سمندری طوفان مگ جام  سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو سرکار کے خزانے اور انسانی وسائل کے بند  وبست کے وزیر  جناب تھنگم تیناراسو   اور چیف  سکریٹری  جناب شیو داس مینا کے ساتھ  وزیر دفاع نے یہ فضائی سروے کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے  تمل ناڈو  کے وزیراعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن کے ساتھ ایک میٹنگ بھی  کی اور تازہ ترین صورت حال  کا جائزہ لیا۔

 فضائی سروے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع  نے کہا کہ مرکزی  اور  ریاستی سرکاریں بحران سے نمٹنے کے لئے  مؤثر انداز میں مل    کر کوششیں کر رہی ہیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا  کہ بھارتی فوج ، بھارتی بحریہ اور  بھارتی  فضائیہ ، بھارتی ساحلی گارڈ، قدرتی   سے آفات  سے نمٹنے کی  قومی فورس  (این ڈی آر ایف)  اور دیگر  مرکزی ایجنسیاں  راحت  اور بچاؤ کارروائی میں  ریاستی حکومت  کی  مدد کر رہی ہیں اور  حالات کو معمول پر لانے کے لئے کوئی  کسر  باقی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

وزیر دفاع  نے  نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی  کو اس سمندری طوفان کی وجہ سے  جانوں کے ضائع ہونے گہرا  افسوس  ہے اور وہ  صورت حال پر  قریبی نظر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  ‘‘وزیراعظم نے  تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ  سے بات چیت کی ہے اور  انہیں  مرکزی  حکومت کی طرف سے  ہر ممکن  امداد  کا یقین دلایا ہے۔  انہوں نے امور  داخلہ کی وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ  آندھرا پردیش  کو 493  اعشاریہ  چھ صفر کروڑ روپے  اور  تمل ناڈو  کو 450 کروڑ روپے  کی ، قدرتی  آفات  سے نمٹنے  کی  ریاستی فورس  ایس ڈی آر ایف  کی  دوسری قسط  پیشگی طور پر جاری  کردیں۔ مرکز  دونوں  ریاستوں کو  اتنی ہی رقم  کی پہلی  قسط  جاری کر چکا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ  مرکز نے  قدرتی  آفات   سے نمٹنے کے قومی فنڈ  کے تحت  چنئی  طاس پروجیکٹ کے لئے ، شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے  کی  مربوط  کوششوں کے مقصد  سے 561  اعشاریہ دو  نو کروڑ روپے  کی  پہلی قسط  کو  منظوری دے چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اس - ق ر)

(07-12-2023)

U-1958


(Release ID: 1983531) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil