امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب  امت شاہ نے کہا ہے کہ میں آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں شدید  سمندری طوفان مِگ جام سے  متاثرہ سبھی لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں


جناب امت شاہ نے کہا  ہے کہ حکومت  اس مشکل گھڑی میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ  صورت حال کو جلد سے جلد معمول پر لانے کو یقینی بنائے گی

 وزیراعظم نریندر مودی نے  چنئی طاس پروجیکٹ سے متعلق شہری علاقوں میں سیلاب کے بندو بست سے متعلق مربوط  سرگرمیوں کے لئے 561 کروڑ  29 لاکھ روپے کے  این ڈی ایم ایف  پروجیکٹ کی  منظوری  دے دی ہے

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ  اس میں 500 کروڑ روپے کی مرکزی  امداد بھی  شامل ہے اور  ضرورت کو  پورا کرنے والے اس پروجیکٹ سے  چنئی کو سیلاب سے نمٹنے والا  شہر  بنانے میں مدد ملے گی

شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کی بہت سی کوششوں میں یہ پہلی کوشش ہے  اور  اس سے شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کا ایک وسیع تر  فریم ورک تیار کرنے میں مدد ملے گی

 ریاستی حکومتوں کو  شدید سمندری طوفان مگ جام کی وجہ سے  راحت کے کاموں کے لئے وزیراعظم نریندر مودی جی  نے  وزارت داخلہ کو ہدایت دی  ہے کہ وہ آندھرا پردیش کو  493 اعشاریہ  چھ صفر کروڑ روپے اور تمل ناڈو  کو  450 کرورڑ روپے کی ایس ڈی آر ایف  کی دوسری  قسط  جاری کرے

مرکز کی طرف سے   دونوں ریاستوں کو  اتنی  ہی رقم کی پہلی قسط  جاری کی جا چکی  ہے

Posted On: 07 DEC 2023 2:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے  قدرتی آفات  کے  بندو بست  کے قومی فنڈ  این ڈی آر ایف کے  تحت  561  اعشاریہ  دو نو  کروڑ روپے کے ، شہری علاقوں میں  سیلاب سے نمٹنے  کی  پہلی  قسط کی رقم کی  اجازت دے دی ہے۔ یہ رقم  چنئی  کے  طاس پروجیکٹ کے لئے ، شہری علاقوں میں سیلاب  سے نمٹنے کی مربوط سرگرمیوں کے لئے  دی جائے گی۔

 داخلی امور  اور امداد  باہمی کے مرکزی وزیر   نے  ایکس پر  اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ چنئی کو  بڑے پیمانے پر  سیلاب کا سامنا ہے، جو  پچھلے 8  سال میں اس طرح کا تیسرا  سب سے بڑا  حادثہ ہے۔ ہم  ایسے  اور بھی  میٹرو  پولیٹن  شہروں کی مثالیں دیکھ رہے ہیں، جہاں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے اچانک سیلاب آرہے ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک  پیشگی سرگرم  طریقے کے تحت ، شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے   کے پہلے پروجیکٹ  کے لئے   561  اعشاریہ  دو نو  کروڑ روپے  کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم  شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کی مربوط سرگرمیوں پر خرچ  کی جائے گی۔ یہ رقم  قدرتی آفات  سے نمٹنے  کے قومی فنڈ  این ڈی ایم ایف کے تحت  چنئی کے  طاس  پروجیکٹ  کے لئے  دی گئی ہے، جس میں 500  کروڑ  روپے کی مرکزی  امداد بھی  شامل ہے۔  ضرورتوں کو پورا کرنے  والے اس پروجیکٹ سے چنئی  کے  علاقے کو  سیلاب سے  نمٹنے والا  علاقہ بنانے میں  مدد ملے گی۔ شہری علاقوں میں  سیلاب سے نمٹنے کی  بہت سی کوششوں میں  یہ  پہلی   کوشش ہے اور  اس سے  شہری علاقوں میں سیلاب  سے نمٹنے  کا   ایک وسیع  تر  فریم ورک  تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

 جناب امت شاہ نے کہا کہ  شدید  سمندری طوفان مگ جام  سے  تمل ناڈو  اور  آندھرا پردیش  ریاستیں متاثر ہوئی ہیں،  اگر چہ یہاں نقصانات کی حد الگ الگ ہے، البتہ  ان ریاستوں  کے بہت سے علاقے  سیلاب  کے پانی میں گھر گئے ہیں، جس کی  وجہ سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومتوں کو  سمندری طوفان  کے اثرات  سے نمٹنے کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  وزارت داخلہ کو  ہدایت دی ہے کہ وہ  آندھرا پردیش  کو  493  اعشاریہ چھ صفر کروڑ روپے  اور  تمل ناڈو  کو  450 کروڑ روپے کی  ایس ڈی  آر ایف  کی  دوسری قسط    پیشگی طور پر جاری کرے۔ مرکز دونوں ریاستوں کو  اتنی  ہی رقم کی  پہلی قسط  جاری  کر چکا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  کہا کہ میں  سیلاب سے متاثرہ  سبھی  لوگوں کی حفاظت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں  ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور صورت حال کو جلد سے  جلد معمول پر لانے کو یقینی بنائیں گے۔

https://x.com/AmitShah/status/1732657441861452031?s=20

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اس - ق ر)

U-1957



(Release ID: 1983522) Visitor Counter : 67