وزارت دفاع
وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی اسکالرشپ کے لیے انڈین اسکول آف بزنس کے ساتھ تعاون کیا
آئی ایس بی کے پوسٹ گریجویٹ اور ایڈوانس مینجمنٹ پروگراموں میں 50 فی صد ٹیوشن فیس کی چھوٹ فراہم کی جائے گی
Posted On:
07 DEC 2023 12:28PM by PIB Delhi
7 دسمبر کو منائے جانے والے مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے موقع پر، وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے ساتھ مل کر ، ان فوجیوں کے لیے اسکالرشپ کے لیے تعاون فراہم کیا ہے ، جو ریٹائرمنٹ کے بعد شہری زندگی میں واپس آ رہے ہیں۔ آئی ایس بی اپنے پوسٹ گریجویٹ اور ایڈوانس منیجمنٹ پروگراموں میں ملازمین کو 50 فی صد ٹیوشن فیس کی چھوٹ کی پیشکش کرے گا، جو کل 2.3 کروڑ روپے سالانہ تک ہے۔ اس سے ہر تعلیمی سال 22 سابق فوجی مستفید ہوں گے ۔ اس تعاون کا مقصد پہلے سے ہنر یافتہ مسلح افواج کے اہلکاروں اور سابق فوجیوں کو جدید ترین اور بہتر انتظامی مہارت فراہم کرنا ہے۔
سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وجے کمار سنگھ نے ایم او ڈی کے ساتھ تعاون کرنے پر آئی ایس بی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ مسلح افواج کے زیادہ تر اہلکار کم عمری میں ریٹائر ہو جاتے ہیں اور مزید یہ کہ وہ سب سے زیادہ نظم و ضبط کے حامل ہوتے ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے جوش اور ولولے سے بھی بھرے ہوتے ہیں۔ یہ اقدام ہمارے سابق فوجیوں اور جلدی ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کے لیے آئی ایس بی میں عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے اور 2047 ء تک وکست بھارت تشکیل دینے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا ۔ ’’
تعاون اور قوم کی تعمیر میں زیادہ اشتراک کرنے کے موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ، آئی ایس بی کے ڈین پروفیسر مدن پلّوٹلا نے کہا کہ 50 فی صد ٹیوشن فیس کی چھوٹ ، اُن مسلح افواج کے اہلکاروں کے تئیں تشکر کے اظہار کا ایک طریقہ ہے ، جو‘‘ فوجی نظم و ضبط، قیادت اور عزم کی ایک مثال ہیں نیز اپنے غیر متزلزل عزم اور بے مثال بہادری کے ساتھ ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ، عالمی معیار کی تعلیم کو ، ان لوگوں کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے ، جو قوم کی خدمت کے لیے وقف ہیں۔
آئی ایس بی کے سابق طلباء میں 100 سے زیادہ سابق فوجی ہیں۔ وہ کلاس روم کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور سابق طلباء کے نیٹ ورک کو مضبوط کرتے ہیں۔
*************
ش ح ۔ ش م ۔ ع ا
U. No. 1948
(Release ID: 1983451)
Visitor Counter : 86