سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اترکاشی میں ایم ایچ آئی ڈی سی ایل پروجیکٹوں میں سے ایک کے بارے میں 06 دسمبر 2023 کو نیوز18 یو پی کی  جانب سے نشر کی گئی اتراکھنڈ سے متعلق خبروں کی تردید

Posted On: 07 DEC 2023 10:44AM by PIB Delhi

یہ بریف، نیوز 18 اتر پردیش کی طرف سے نشر کی گئی خبروں  کے جواب میں ہے جو کہ حقیقتاً غلط، جانبدارانہ ہے اور نیوز چینل کی طرف سے دعویٰ کردہ تودے کھسکنے کے واقعہ کی  کسی بھی تصویر یا ویڈیو کے ساتھ ثابت نہیں کیا گیا ہے جس میں مذکورہ سڑک پر مسافروں کو پریشان یا تکلیف پہنچی ہو۔

اترکاشی کے بریٹھی علاقے میں حالیہ تودے کھسکنے کے واقعہ کے بارے میں غلط معلومات کی تشہیر سے بچنے کے لیے معلومات کی تشہیر سے پہلے حقائق کی جانچ کرنا بہت ضروری ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل ، لوگوں کو ان سرگرم  اقدامات سے آگاہ کرنا  چاہئے جو متاثرہ پہاڑ کی نزاکت کو سنبھالنے اور اس کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل مندرجہ ذیل حقائق کو سامنے لاتا ہے جو ادارے کے ذریعہ اپنائے گئے بہترین طریقوں کے لیے یو ٹیوب پر بھی چلن میں ہیں: -

اتراکھنڈ میں بریٹھی، ایک دائمی تودے کھسکنے سے متاثر علاقہ ہے جس میں انتہائی بکھرے ہوئے، موسمی / ٹوٹے ہوئے علاقے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں سڑک پر بہت زیادہ مشکلات، جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ ماہرین کی ہماری ٹیم نے پہاڑ کی نزاکت میں اہم کردار ادا کرنے والے ارضیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا مکمل جائزہ لیا ہے، جس سے ہمیں شناخت کی گئی مخصوص کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے اپنے حل تیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہم قدرتی ماحول کی حفاظت اور استحکام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہماری ٹیم تودے کھسکنے کے واقعات کو روکنے اور پہاڑی علاقے کی لچک کو بڑھانے کے لیے جامع اقدامات کو نافذ کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل نے خطے کو مستحکم کرنے اور سڑک پر آنے جانے والے مسافروں کی حفاظت کا کام شروع کیا جس میں بریٹھی لینڈ سلائیڈ ایریا  کی مرمت دو مراحل میں کیا گیا:-

مرحلہ-I۔ معاہدے کے شرائط کی بنیاد پر سڑک کی پوری لمبائی کے لیے ڈھلوان کی 20 میٹر تک مرمت کی گئی اور مستحکم کیا گیا۔ مزید احتیاط کے لیے 100 میٹر کے نچلے حصے کے لیے 27 میٹر کا اضافی حصہ بھی مستحکم کیا گیا۔ تاہم، ڈھلوان اور میلان کے بڑے رقبے کی وجہ سے، پتھر سڑکوں پر تیز رفتاری کے ساتھ نیچے آتے رہے جس کی وجہ سے تودے کھسکنے سے متاثر علاقے کی مرحلے-II کے تحت مرمت کی ضرورت تھی۔

مرحلہ II۔ تودے کھسکنے سے بچاؤ سے متعلق  گیلری بنائی گئی اور اس سٹریچ میں زون اے بی سی اور ڈی کے چھوٹے علاقوں کو ڈی ٹی میش + رومبوائیڈل میش، راک بولٹس سمیت گراؤٹنگ (مرحلہ-I کے تحفظ کے نظام کی طرح) کا استعمال کرتے ہوئے استحکام کے لیے شامل کیا گیا۔ موجودہ فارمیشن کٹنگ کو لینڈ سلائیڈ پروٹیکشن گیلری کی تعمیر کے لیے استعمال کیا گیا۔ آئی آئی ٹی روڑکی کے ذریعے ڈیزائن کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ڈیزائن پر مبنی شیئر وال (سسٹم کا دو جہتی عمودی  عنصر) کو جان بوجھ کر پہاڑی ڈھلوان سے دور رکھا گیا ہے تاکہ ڈھلوانوں کے غیرتعمیر شدہ علاقوں سے ملبہ/شوٹنگ پتھروں کو ٹھکانے لگایا جا سکے۔ سب سے اوپر کی سلیب/چھت میں پتھروں کے اثر کو جذب کرنے کے لیے 1000 ملی میٹر ریت کی کشن پرت ہوتی ہے۔ یہ ڈھانچہ گزشتہ دو مانسون کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے اور بلا رکاوٹ آمدورفت  کے لیے ایک محفوظ راستہ بن گیا ہے۔

سرنگ کو جدید ترین ٹکنالوجی اور سازو سامان سے تیار کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ چیلنجوں جیسے کہ  تودہ کھسکنےکے مقابلہ میں اس کی پائیداری اور تاثیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہم اترکاشی خطے کے تمام رہائشیوں اور زائرین کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔

یہ سرنگ ایک محفوظ راستے کے طور پر ہے، جو مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتی ہے اور نازک خطوں کے ذریعے ایک قابل اعتماد اور محفوظ راستہ فراہم کرتی ہے۔

حفاظت کے لیے  این ایچ آئی ڈی  سی ایل  کاعزم ، اس سرنگ کی ڈیزائن اور تعمیر سے ظاہر ہوتی ہے، جو علاقے سے گزرنے والے تمام لوگوں کے لیے ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ درحقیقت، اس منفرد ڈھانچے کو ایسی ہی جگہوں پر نقل کرنے کی ضرورت ہے جہاں پورے ڈھلوان کی تعمیر اقتصادی طور پر ممکن نہیں ہے۔

یہاں پورے علاقے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اور این ایچ آئی ڈی  سی ایل  کی طرف سے کی گئی سرگرمی دکھائی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EJSS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DN1B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033XEH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J8SY.jpg

ہم نیوز چینلز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ غیر مصدقہ تبصرے کرنے سے پہلے حقائق سے آگاہ رہیں۔ اس کے علاوہ، یو ٹیوب پر دستیاب اسی جگہ کی خبروں کے کچھ لنکس یہ ہیں۔

یہ ڈھانچہ ،سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہا ہے جس نے اس  سرنگ کے اندر سفر کیا ہے اور مقامی آبادی نے بار بار اس کی تعریف کی ہے جو اس مشکل لینڈ سلائیڈ زون کی تاریخ کے گواہ ہیں۔ یوٹیوب پر ہوسٹ کی گئی سچائی کو سامنے لانے والے کچھ لنک یہ ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JESZ.png

https://www.youtube.com/watch?v=fTOfqr_72IM

(20 سے21 منٹ کے درمیان جیسا کہ اوپر سنیپ شاٹ میں دیکھا گیا ہے)

https://www.facebook.com/reel/1370145373765743

اترکاشی اوپن ٹنل  کو دکھاتے ہوئے ایک بلاگر کے ذریعہ بھی میزبانی کی گئی۔

*************

ش ح ۔ ع ح ۔ رض

U. No.1944



(Release ID: 1983423) Visitor Counter : 65