امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گندم اور آٹے کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے، مرکز 'بھارت آٹا' جس کی ایم آر پی 27.50 فی کلو سے زیادہ نہیں کی پیشکش کرتا ہے
کیندریہ بھنڈار،نیفڈ، این سی سی ایف اور ریاستی حکومتوں کے کوآپریٹیو کے فزیکل اور موبائل آؤٹ لیٹس پر صارفین کے لیے 'بھارت آٹا' دستیاب ہے
Posted On:
06 DEC 2023 5:48PM by PIB Delhi
گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اعتدال لانے کے لیے، 2.5 ایل ایم ٹی گندم @ 21.50/فی کلو نیم سرکاری اور کوآپریٹو تنظیموں جیسے کیندریہ بھنڈار، نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) اور نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ کے لیے مختص کی گئی ہے۔ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفڈ) اوپن مارکیٹ سیل اسکیم [او ایم ایس ایس (ڈی)] کے تحت آٹا میں تبدیل کرنے اور اسے 'بھارت آٹا' برانڈ کے تحت عوام کو فروخت کے لیے پیش کرتا ہے جس کی ایم آر پی 27.50/کلو گرام سے زیادہ نہیں ہے۔ اس کا مقصد کیندریہ بھنڈار، نیفڈ، این سی سی ایف اور ریاستی حکومتوں کے کوآپریٹیو کے فزیکل اور موبائل آؤٹ لیٹس کے ذریعے عام صارفین کو سستی شرح پر آٹا دستیاب کرانا ہے۔
ان تنظیموں کی طرف سے بھارت آٹا فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جس کی ایم آر پی 27.50/فی کلو سے زیادہ نہیں ہے یہ قیمت آٹا کی کُل ہند اوسط خوردہ قیمتوں سے کم ہے۔
مرکزی پول میں 16 نومبر 2023 تک گندم کا ذخیرہ 209.85 لاکھ ایم ٹی تھا۔
حکومت ہند پورے ملک میں فزیکل/موبائل ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے مرکزی/ریاستی کوآپریٹو ایجنسیوں کے ذریعے آٹے کی پروسیسنگ اور فروخت کے لیے گیہوں فراہم کر رہی ہے۔
یہ معلومات امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1909
(Release ID: 1983293)
Visitor Counter : 93