ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نومبر 2023 کے دوران ریلوے  پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) نے آپریشن  ننھے فرشتے  کے


 تحت  520سے زیادہ بچوں کو ان کے کنبوں سے  دوبارہ ملوایا

پینتیس (35) افراد کو  انسانی اسمگلنگ کرنے والوں  کے چنگل سے آزاد کرایا

آر پی ایف نے  نومبر 2023 کے دوران  91 افراد کو گرفتار کیا اور  3.69 کروڑ روپے  مالیت کی منشیات

  ضبط کیں

Posted On: 06 DEC 2023 10:40AM by PIB Delhi

ریلوے  پروٹیکشن فورس آر پی ایف،   ریلوے  املاک کو  تحفظ فراہم کرنے ،  مسافر  وں والے علاقوں کوبچانے اور  مسافروں کی   بہبود کے تئیں   اپنے  پورےعزم  کے ساتھ  کھڑا ہے ۔ریلوے فورس  مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے سفر کو آسان بنانے  کے لئے  دن رات کام کررہا ہے ۔

آر پی ایف  نے  نومبر  2023  کے دوران  اُن  بہت سی کارروائیوں کے تحت  کچھ قابل تعریف حصولیابیاں  حاصل  کی ہیں جو ا س کے ذریعہ  چلائی گئیں ۔

آپریشن ننھے فرشتے – کھوئے ہوئے بچوں کو بچانا- مشن ننھے فرشتے کے تحت آر پی ایف نے    500سے زیادہ بچوں  کو ان کے کنبوں  کے ساتھ دوبارہ  ملانے میں کلیدی رول ادا  کیا ہے اور ان کا تحفظ  کیا ہے ۔ اور ضرورت کے وقت  ان بچوں کو ان کے کنبوں سے قریب لانے میں کلیدی رول اد ا کیا ہے ۔ یہ بچے   مختلف وجوہات کی بناء  پر اپنے کنبوں سے علیحدہ ہوگئے تھے اور آر پی  ایف نے ان کی صحیح سلامتی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے ان تھک کام کیا ۔

انسانو ں کی اسمگلنگ کے خلاف کوششیں (آپریشن  اے اے ایچ ٹی )

آر  پی  ایف کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف  کام کرنے والے یونٹس نے (اے اے ایچ ٹی ) ہندوستانی ریلوے  کے مختلف  پوسٹوں  پر  کام کیا ہے تاکہ  انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے ناپاک منصوبوں   کو روکا جاسکے  ۔آر پی ایف نے  35  افراد کو  انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے چنگل سے آزاد کرایا ہے ۔

آپریشن جیون   رکشا –زندگیوں کو بچانا  : آرپی ایف کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے یونٹس  کی بروقت   نگرانی اور کارروائی  کے سبب  ان  224 مسافروں کی زندگی کو  بچایا ہے ،جو  پلیٹ فارموں  اور ریلوے پٹریوں  پر چلتی ٹرینوں  میں  سوار ہوتے ہوئے یا اترنے کے دوران حادثاتی  طورپر گر گئے تھے ۔ یہ کارروائی جیون رکشا آپریشن کے تحت نومبر  2023  کے مہینے کے دوران کی گئی ۔

خواتین مسافروں کو بااختیار بنانا- میری سہیلی  پہل :  آر پی ایف نے خواتین مسافرو ں کے تحفظ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس نے میری سہیلی پہل  کا آغاز کیا ہے ۔نومبر  2023  کے دوران  229 میری سہیلی  ٹیموں نے   410259 خواتین مسافروں کو   سکیورٹی یقین دہانی فراہم کی اور میری سہیلی  ٹیموں نے  13552 ٹرینوں  میں   سفر کرکے  ان خواتین کا تحفظ کیا۔ آر پی ایف نے خواتین کے لئے محفوظ کوچوں میں  داخل  4618 افراد کے خلاف کارروائی بھی کی ۔

ٹاؤٹس  کے خلاف کارروائی( آپریشن اُپ لبدھ) : ٹاؤٹس کے خلاف مہم میں  آر پی ایف نے  نومبر  2023  میں  392  افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ۔اس کے علاوہ  انہوں نے  42.28 لاکھ روپے مالیت کے   ایسے ٹکٹ ضبط کئے ،جو مستقبل میں استعمال کئے جا نے تھے۔

آپریشن  نارکوز  - منشیات   سے جڑے جرائم  سے نمٹنا :  ایک قابل تعریف کوشش کے تحت آر  پی ایف نے نومبر  2023 کے دوران  91  افراد کو گرفتار کیا اور 3.69  کروڑرروپے مالیت کی منشیات ضبط کیں ۔ ان جرائم پیشہ افراد کو مزید قانونی کارروائی  کے لئے بااختیار ایجنسیوں کے حوالے کردیا گیا۔

مسافروں کی تشویش  کا فوری حل  : آر پی ایف نے  ریل مدد پورٹل  اور  ہیلپ لائن  (نمبر 139  مربوط ہنگامی  ریسپونس سپورٹ  سسٹم نمبر 112 کے ساتھ ) کے ذریعہ  سکیورٹی سے متعلق مسافروں کی شکایتیں تیزی سے حل کیں ۔نومبر  2023  میں  21800سے زیادہ شکایتیں موصول ہوئیں  ، جنہیں   آر پی ایف   حل کرنے کے لئے ضروری کارروائی کررہی ہے۔

آپریشن یاتری سرکشا – مسافروں کا تحفظ : آر پی ایف، ریلوے مسافروں کے خلاف جرائم کا پتہ لگانے اور انہیں روکنے میں پولیس کی کوششوں    میں مدد کرتے ہیں۔ آر پی ایف نے  مسافروں کے خلاف جرائم میں ملوث   229  پیشہ ور افراد کو گرفتار کیا ہے اور انہیں متعلقہ جی آر پی / پولیس کے حوالے کیا ہے۔

آپریشن سن رکشا کے  ذریعہ تحفظ کو یقینی بنانا : مسافروں  کے تحفظ اور ریلوے خدمات    کو تحفظ فراہم کرانے کی ایک مضبوط کوشش کے تحت آر پی ایف نے  ایسے 28  افراد کو گرفتار کیا ہے ، جو چلتی ٹرینوں میں   پتھر پھینکنے کی  کارروائی میں ملوث تھے ۔ان افراد  کو  نومبر  2023  کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ان لوگو ں کی مدد کرنا ،جو ضرورت مند ہیں (آپریشن سیوا )  انسانی  ہمدردی کے نقطہ نظر سے آر پی ایف نے  نومبر  2023  کے دوران   191  بزرگوں ، بیمار یا زخمی مسافروں کو ان  کے  ریل  سفر کے دوران    مدد فراہم کی ہے۔

غیر قانونی سامان کی نقل وحمل کو  ختم کرنا( آپریشن سترک ) : آپریشن سترک کے تحت آر پی ایف نے   67 افراد کو گرفتار کرکے   1054630  روپے مالیت کی غیر قانونی شراب اور  غیر قانونی تمباکو مصنوعات  ضبط  کیں ۔ان افراد کو موجو دہ   قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

********

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-18 61   




(Release ID: 1982956) Visitor Counter : 86