سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی / ایس ٹی لڑکیوں کے لیے رہائشی اسکول

Posted On: 05 DEC 2023 5:17PM by PIB Delhi

محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی ’پردھان منتری – انوسوچت جاتی ابھیودیہ یوجنا‘ (پی ایم-اے جے اے وائی) اسکیم کے تحت رہائشی اسکولوں کا انتظام ہے اور جس کے تحت ضلعے/ریاستی/ مرکزی وزارتیں جواہر نوودے ودیالیہ کمیٹی/ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کمیٹی اور اس جیسے سرکاری/ خود مختار ادارے رہائشی اسکول قائم کرنے کی تجویز پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ درج فہرست ذات کی آبادی والے ضلعوں میں موجودہ رہائشی اسکولوں کی توسیع کے پروجیکٹوں کو جے این وی، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) یا اسی قسم کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی توسیع کرکے ان اسکولوں میں  درج فہرست ذات کے زیادہ طلباء کو شامل کرنے کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔ توسیع شدہ صلاحیت کا استعمال صلاحیت میں اضافہ کی حد تک درج فہرست ذات (ایس سی) کے زیادہ طلباء کا اندراج کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت قبائلی بچوں کو، لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے، ان کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کی مرکزی سیکٹر اسکیم کو بھی نافذ کر رہی ہے۔ حکومت نے ہر بلاک میں ای ایم آر ایس قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں 50 فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور کم از کم 20000 قبائلی افراد (2011 کی مردم شماری کے مطابق) نوودے ودیالیوں کے برابر ہوں۔ اس کے مطابق، وزارت نے اتر پردیش سمیت ملک بھر میں تقریباً 3.5 لاکھ ایس ٹی طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے 740 ای ایم آر ایس قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ فی الحال 694 ای ایم آر ایس کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 401 کی ملک بھر میں کام کرنے کی اطلاع ہے۔ ای ایم آر ایس کی ریاست وار تفصیل ضمیمہ 1 میں ہے۔

پی ایم-اے جے اے وائی اسکیم کے تحت اتر پردیش سے رہائشی اسکولوں کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، قبائلی امور کی وزارت نے ریاست اتر پردیش میں 4 ای ایم آر ایس کو منظوری دی ہے (اسٹیٹس کی تفصیلات ضمیمہ-2 میں منسلک ہیں)۔ موجودہ اصولوں کے مطابق، ای ایم آر ایس کے قیام کے لیے مچھلی شہر پارلیمانی حلقہ میں مزید بلاکس کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ - 1

ہندوستان میں ای ایم آر ایس کی ریاست وار تفصیل

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

منظور شدہ ای ایم آر ایس

فعال ای ایم آر ایس

1

آندھرا پردیش

28

28

2

اروناچل پردیش

10

3

3

آسام

14

1

4

بہار

3

0

5

چھتیس گڑھ

74

73

6

دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو

1

1

7

گجرات

43

34

8

ہماچل پردیش

4

4

9

جموں و کشمیر

6

6

10

جھارکھنڈ

89

7

11

کرناٹک

12

12

12

کیرالہ

4

4

13

لداخ

3

0

14

مدھیہ پردیش

70

63

15

مہاراشٹر

37

37

16

منی پور

21

3

17

میگھالیہ

27

0

18

میزورم

17

6

19

ناگالینڈ

22

3

20

اوڈیشہ

106

32

21

راجستھان

31

30

22

سکم

4

4

23

تمل ناڈو

8

8

24

تلنگانہ

23

23

25

تریپورہ

21

6

26

اتر پردیش

4

2

27

اتراکھنڈ

4

4

28

مغربی بنگال

8

7

 

کل میزان

694

401

 

 

ضمیمہ - 2

اتر پردیش میں ای ایم آر ایس کی تفصیل

 

نمبر شمار

ضلع

بلاک/تعلقہ

اسکول کا نام

فعال

1

بہرائچ

مہن پوروہ

ای ایم آر ایس بھوجیا

فعال

2

کھیری

پلیا

ای ایم آر ایس سوناہا

فعال

3

للت پور

بار

ای ایم آر ایس للت پور

غیر فعال

4

سون بھدر

چوپن

ای ایم آر ایس پیپر کھنڈ

غیر فعال

*****

ش ح – ق ت – س ا

U: 1840


(Release ID: 1982926)