زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جوار کی پیداوار کا فروغ

Posted On: 05 DEC 2023 6:01PM by PIB Delhi

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 2023 کو جوار کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔ سال 23-2022 کے دوران ملک میں جوار (شری انّ) کی کل پیداوار 17.32 ملین ٹن ہے۔ سال 23-2022 کے دوران جوار (شری انّ) کی ریاست/یو ٹی وار پیداوار ضمیمہ-1 میں دی گئی ہے۔

      حکومت ہند آئی وائی ایم 2023 کے مقاصد کو حاصل کرنے اور جوار (شری انّ) کو فروغ دینے کے لیے جوار کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم)  منانے کی خاطر متعدد متعلقین کے نقطہ نظر کو نافذ کر رہی ہے۔ جوار (شری انّ) کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) 28 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام اضلاع میں قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) کے تحت غذائی اناج سے متعلق ایک ذیلی مشن نافذ کر رہا ہے۔ این ایف ایس ایم – نیوٹری سیریلز کے تحت، کسانوں کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے فصلوں کی پیداوار اور تحفظ کی ٹیکنالوجیز، فصل کے نظام پر مبنی مظاہروں، نئی جاری کردہ اقسام/ہائبرڈز کے تصدیق شدہ بیجوں کی پیداوار اور تقسیم، مربوط غذائی اجزاء اور کیڑوں کے انتظام سے متعلق تکنیک، کاشتکاری کے بہتر آلات/ساز و سامان/وسائل کے تحفظ کی مشینری، پانی کی بچت کے آلات، فصلوں کے موسم کے دوران تربیت کے ذریعے کسانوں کی استعداد کار میں اضافہ، پروگراموں/ورکشاپوں کا انعقاد، بیج منی کٹس کی تقسیم، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تشہیر وغیرہ پر مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ ’شری انّ‘ کے لیے ہندوستان کو عالمی مرکز بنانے کی خاطر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹس ریسرچ (آئی آئی ایم آر)، حیدرآباد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین طور طریقے، تحقیق اور ٹیکنالوجیز شیئر کرنے کے لیے مہارت کا مرکز (سنٹر آف ایکسی لینس) قرار دیا گیا ہے۔

سال 23-2022 کے دوران این ایف ایس ایم – نیوٹری سیریلز کے تحت ریاست/یو ٹی وار فنڈز مختص کرنے، جاری کرنے اور اخراجات (مرکزی حصہ) کی تفصیل ضمیمہ-2  میں دی گئی ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – س ا

U: 1835



(Release ID: 1982872) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu