سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) کی جانب سےڈاکٹر بی آر ڈاکٹر امبیڈکر کے 68 ویں مہاپرینروان دیوس کی یاد میں، کل پارلیمنٹ ہاؤس لان، نئی دہلی میں جوش و خروش کے ساتھ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 05 DEC 2023 2:13PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیار کے محکمہ کی جانب سے، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) کی جانب سے 68 ویں مہاپرینروان دیوس کی یاد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں 6 دسمبر 2023 کو بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے قریب ایک  یادگاری تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اڑسٹھویں مہاپری نروان دیوس کی یادگاری تقریب کا آغاز، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوگا۔  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکرجناب اوم برلا، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور بہت سے دیگر معززین موجود رہیں گے۔

تقریب کے جاری رہنے کے ساتھ ہی، پوری تقریب کو عوام کے لیے بابا صاحب کے مجسمے  پر خراج  عقیدت پیش کرنے کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ کی جانب سے، امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اےایف) ،  پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مہاپرینروان دیوس، ڈاکٹر امبیڈکر کی یادمیں  ہر سال یادگاری تقریب کا انعقاد کیاجاتا ہے۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی آئین کا مسودہ تیار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور پسماندہ برادریوں، خاص طور پر ایس سی/او بی سی/ایس ٹی/خواتین کی حمایت کی۔ سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت کے بارے میں ان کے خیالات آج بھی نسلوں اور موجودہ حکومت کو متاثر کرتے ہیں، جو ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نعرے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس‘‘ کے منتر میں  صاف نظر آتا ہے اور اسے مؤثر طریقے سے ڈی اے ایف کے چیئرمین اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے ذریعے موثر طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔

اڑسٹھویں  مہاپرینروان دیوس کی یاد میں ہزاروں لوگ، پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ،باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ  پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کیلئے آسکتے ہیں ۔  مزید برآں، بدھ بھکشوؤں کے ذریعہ پیش کردہ بدھ مت کے منتروں کا سنگم ہوگا۔ اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کے سونگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن کے فنکاروں کے گروپ، باباصاحب کو منسوب کردہ گیت پیش کریں گے۔ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور سماجی انصاف اورتفویض   اختیارات کی وزارت بھی اس تقریب میں شرکت کرے گی۔

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر امبیڈکر قومی یادگار (ڈی اے این ایم)کے بارے میں مختصر تفصیل۔

*****

U.No.1799

(ش ح – اع  - ر ا) 



(Release ID: 1982684) Visitor Counter : 62