امور داخلہ کی وزارت

یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف)، حکومت منی پور اور حکومت ہند کے درمیان امن معاہدے کے بعد نیشنل ریولوشنری فرنٹ منی پور (این آر ایف ایم) کے رہنماؤں/ کارکنوں نے یو این ایل ایف میں شمولیت اختیار کرلی ہے


اس کے ساتھ تنظیم کے زیادہ تر ارکان نے تشدد کے راستے کو ترک کرکے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی سمت میں قدم اٹھایا ہے

اس پیش رفت سے منی پور میں امن اور معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کو رفتار ملنے کا امکان ہے

 اس پیش رفت سے دیگر میتئی یو جی تنظیموں کو امن عمل میں شامل ہونے اور جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات کو آگے بڑھانے کی ترغیب ملے گی اور اس کے علاوہ مودی حکومت کے ’شورش سے پاک اور خوش حال  شمال مشرقی خطے‘کے وژن کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی

Posted On: 04 DEC 2023 7:50PM by PIB Delhi

یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف)، حکومت منی پور اور حکومت ہند کے درمیان 29 جولائی کو امن معاہدے پر 29  نومبر 2023 کو ہوئے دستخط کے بعد میں نیشنل ریولوشنری فرنٹ منی پور (این آر ایف ایم - ایک میتئی یو جی تنظیم) کے تقریبا 25 رہنما / کارکن میجر بوئچا (این آر ایف ایم کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف) کی قیادت میں 25 ہتھیاروں کے ساتھ 2 دسمبر 2023 کو یو این ایل ایف میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ تنظیم کے زیادہ تر ارکان نے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی سمت میں ایم ایک قدم اٹھایا ہے۔ امکان ہے کہ اس پیش رفت سے منی پور میں امن اور معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کو رفتار ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ این آر ایف ایم (پہلے یونائیٹڈ ریوولوشنری فرنٹ) کی تشکیل 11 ستمبر 2011 کو کے سی پی کے تین دھڑوں کے کارکنوں نے کی تھی۔ اس کے سینئر رہنما پڑوسی ملک کے اڈوں سے کام کرتے تھے اور منی پور وادی کے مختلف حصوں میں تشدد اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ امکان ہے کہ اس پیش رفت سے میتئی یو جی کی دیگر تنظیموں کو امن عمل میں شامل ہونے اور جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات کو آگے بڑھانے کی ترغیب ملے گی اور اس کے علاوہ مودی حکومت کے ’شورش سے پاک اور خوشحال شمال مشرقی خطے‘کے وژن کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1781



(Release ID: 1982515) Visitor Counter : 86