الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم ’23 آئی آئی  جی ایف ،کل نئی دہلی میں منعقد ہوگا

Posted On: 04 DEC 2023 11:54AM by PIB Delhi

انٹرنیٹ گورننس فورم ( آئی جی ایف ) ایک کثیر فریقی  پلیٹ فارم ہے، جو مختلف گروپوں کے نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہےنیز جو انٹرنیٹ سے متعلق عوامی پالیسی کے مسائل پر بات کرنے کے لیے سب کو یکساں حیثیت دیتا  ہے۔ انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم 2023 (آئی آئی جی ایف-2023) ایک ہائبرڈ تقریب ہے، جس کا انعقاد 5 دسمبر کوصبح نو بجے سےشام ساڑھے چھ بجے  -  (ہندوستانی معیاری وقت ) تک کیا جا رہا ہے۔ 2021 اور 2022 میں آئی آئی جی ایف کے پہلے دو ایڈیشن کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے بعد، آئی آئی جی ایف کا تیسرا ایڈیشن "موونگ فارورڈ - کیلیبریٹنگ بھارت کے ڈیجیٹل ایجنڈا" کے اہم موضوع کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب، ہندوستان کے لیے ایک محفوظ، بھروسہ مند اور لچکدار سائبر اسپیس کی تعمیر، ہندوستان کے ترقیاتی اہداف کے لیے جدت طرازی کو فعال کرنے، عالمی ڈیجیٹل حکمرانی  اور تعاون کی قیادت  کے لیے بھارت کے ڈیجیٹل ایجنڈے کو پورا  کرنے جیسے مسائل کی گہرائی میں جانے کی کوشش ہے۔ حاضرین کے لیے ذاتی طور پر یہ پروگرام ، بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

تقریب  کے لیے اندارج کرانے  اور تفصیلی ایجنڈا دیکھنے کا لنک یہ ہے: https://indiaigf.in/agenda-2023/

افتتاحی اجلاس ،  جوصبح دس بجے سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے(آئی ایس ٹی ) تک منعقد ہوگا۔اس میں اور مہارت کا فروغ نیزانٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر شرکت کریں گے۔ مزید برآں، الیکٹرانکس اور معلوماتی   ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) کے سکریٹری  جناب ایس کرشنن  کی طرف سے ایک خصوصی خطاب کیا جانا ہے۔ میٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سشیل پال استقبالیہ خطبہ پیش کریں گے۔

ان کے ساتھ سول سوسائٹی، نجی شعبے، ٹیکنیکل کمیونٹی، تھنک ٹینکس، صنعت  کے دیگر متعلقہ فریقین کے علاوہ ،اقوام متحدہ انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف)، انٹرنیٹ کوآپریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این) جیسی بین الاقوامی تنظیموں وغیرہ  کے معززین بھی ہوں گے، جو دن بھر مختلف پینل مباحثوں میں مشغول رہیں گے۔

آئی آئی جی ایف  کے بارے میں

انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم،اقوام متحدہ کی  انٹرنیٹ گورننس فورم (یو این آئی جی ایف) سے وابستہ ایک پہل ہے۔ انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف ) ایک کثیر فریقی پلیٹ فارم ہے، جو انٹرنیٹ سے متعلق عوامی پالیسی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مختلف گروپوں کے نمائندوں کو یکجا کرتا ہے۔ آئی جی ایف، انٹرنیٹ کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینے  اور پیدا ہونے والے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں، ایک عام فہم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے آئی جی ایف  کا ہندوستانی باب، جسے انڈیا آئی جی ایف یا آئی آئی جی ایف کہا جاتا ہے، 2021 میں تشکیل دیا گیا تھا اور اسے حکومت، سول سوسائٹی، صنعتوں، تکنیکی برادری، تھنک ٹینکس، صنعت اور  ایسوسی ایشنز وغیرہ کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی کثیرفریقی  کمیٹیوں  کی حمایت حاصل ہے۔ https://www.indiaigf.in۔

********

  ش ح۔اع ۔رم

U-1731    


(Release ID: 1982276) Visitor Counter : 103