صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہندنے سال 2023 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ پیش کیا

Posted On: 03 DEC 2023 1:51PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 دسمبر 2023) نئی دہلی میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سال 2023 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کا ایک قابل ستائش ذریعہ ہے کیونکہ انفرادی اور ادارہ جاتی کام کو تسلیم کرنا ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیویانگ جن جو مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں انہیں دوسرے دیویانگ جن کی اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 15 فیصد معذور افراد ہیں اور انہیں بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پچھلے کچھ سالوں میں معذور افراد کے تئیں معاشرے کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مناسب سہولیات، مواقع اور بااختیار بنانے کی کوششوں کی مدد سے تمام دیویانگ جن برابری اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے ہر حصے تک دیویانگ جنوں کی رسائی ہے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اس سے سیکھیں اور دیویانگ جنوں کی ضروریات کو شروع سے ہی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تزئین و آرائش کی بجائے اختراع کی سوچ کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ غربت کے خاتمے، صحت اور بہبود، اچھی تعلیم، صنفی مساوات، صفائی  وستھرائی اور پینے کے پانی وغیرہ سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کو خصوصی طاقت دیتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہندوستان نے ان اہداف کو اعلیٰ ترجیح دی ہے اور وہ انہیں حاصل کرنے کی طرف مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اپنے ناقابل شکست جیت کے جذبے کے بل بوتے پر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مسلسل نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈاکٹر دیپا ملک اور محترمہ اوانی لیکھرا جیسی کھلاڑیوں کے متاثر کن کردار کو سراہا۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1713


(Release ID: 1982111) Visitor Counter : 110