وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے نیشنل بیسٹ ٹورزم ولیج اور نیشنل بیسٹ رورَل ہوم اسٹیز کمپٹیشن 2024کا آغاز کیا
مقابلوں کے لیے درخواستیں 31 دسمبر تک موصول ہوں گی
Posted On:
03 DEC 2023 11:24AM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے ملک میں دیہی سیاحت کے فروغ اور ترقی کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے نیشنل بیسٹ ٹورزم ولیج کمپٹیشن 2024 اور نیشنل بیسٹ رورَل ہوم اسٹیز کمپٹیشن 2024 کا آغاز کیا ہے۔ اس سے قبل نیشنل بیسٹ ٹورزم ولیج کمپٹیشن 2023 کے ورژن میں بھارت بھر سے طلائی، نقرئی اور کانسے کے زمرے میں 35 مواضعات کی شناخت کی گئی تھی۔
بھارت میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے ’نیشنل اسٹریٹجی فار دی پروموشن آف رورل ہوم اسٹیز ‘کے ساتھ بھارت میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے جامع قومی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا آغاز کیا۔ وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ کے تعاون سے قومی حکمت عملیوں کے نفاذ کا آغاز کیا۔ دیہی سیاحت اور مواضعات میں قیام کے فروغ کے لیے کلیدی حکمت عملیوں میں سے ایک کے تحت نیشنل بیسٹ ٹورزم ولیج اور نیشنل بیسٹ رورل ہوم اسٹیز مسابقت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
دیہی سیاحت کے لیے تعاون میں اضافے اور ایک سازگار ماحول تیار کرنے کی غرض سے وزارت نے ان مقابلوں کے توسط سے حکومتوں، صنعت کے متعلقہ فریقوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، اور مقامی برادریوں کو شامل کیا ہے۔ مختلف النوع متعلقہ فریقوں کو شامل کرنے کا یہ نقطہ نظر دیہی معیشتوں کو مضبوطی فراہم کرنے کی کوششوں کے لیے تال میل پیدا کرتا ہے۔
ان مقابلوں کا مقصد دیہی سیاحت میں شاندار تعاون دینے والوں کی شناخت کرنے اورانہیں اعزاز سے نوازنے کے لیے مواضعات اور دیہی قیام گاہوں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینا ہے، اس سلسلے میں ہمہ گیر ترقیاتی اہداف میں سرگرم تعاون دینے کے لیے برادریوں اور افراد کو ترغیب بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ مسابقتیں نہ صرف اُن علاقوں میں سیاحت کو تقویت بہم پہنچائیں گی جہاں کم سفر کیا گیا ہے، بلکہ برادریوں کی شمولیت میں اضافے کے لیے تیزی لانے، ثقافت کی صداقت محفوظ رکھنے، اور سیاحت کے شعبے میں ہمہ گیر اور ذمہ دار طور طریقوں کو فروغ دیں گی۔
وزارت سیاحت نے دیہی سیاحت کے لیے مؤثر نفاذ اور پہل قدمیوں کے سلسلے میں مرکزی نوڈل ایجنسی رورل ٹورزم اینڈ رورل ہوم اسٹیز (سی این اے آر ٹی اینڈ آر ایچ) قائم کی ہے۔ سی این اے آر ٹی اینڈ آر ایچ ریاستوں کے لیے صلاحیت سازی کے سیشن کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ گاؤں کی سطح تک مقابلوں کی تشہیر کے لیے ماسٹر ٹرینرس تیار کیے جائیں گے۔
یہ کمپٹیشن عالمی یوم سیاحت یعنی 27 ستمبر 2023 کو لانچ کیا گیا اور اس کے لیے درخواستیں 15 نومبر سے 31 دسمبر 2023 تک ارسال کی جا سکتی ہیں۔ www.rural.tourism.gov.in سے درخواست کے پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1710
(Release ID: 1982071)
Visitor Counter : 111