امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے احمد آباد، گجرات میں ’ماٹی کلا مہوتسو‘ سے خطاب کیا


جناب مودی نے کھادی کے تصور کا احیا کرکے اور اسے عام لوگوں تک پہنچا کر کھادی کو مقبول بنایا ہے

 جناب مودی کے وژن کی وجہ سے ہی مرتی ہوئی کھادی تحریک آج نئی جہتوں کو چھو رہی ہے

جناب مودی کی قیادت میں بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت بن گیا ہے

کھادی کے 3 گنا کاروبار کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا ہے، اور جب یہ لوگ خود کفیل ہوتے ہیں تبھی جی ڈی پی کے اعداد و شمار انسانی بنتے ہیں

جناب مودی نے کھادی کو ترجیح دی اور اس کے نتیجے میں 2022-23میں کھادی کا کل کاروبار 135000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے ہم وطنوں سے درخواست کی کہ ہر خاندان کو ایک سال میں 5000 روپے کی کھادی یا دیہی صنعتوں کی مصنوعات خرید کر کھادی کو فروغ
دینا چاہیے

Posted On: 02 DEC 2023 8:06PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں ماٹی کلا مہوتسو سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب نارائن رانے اور جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما سمیت کئی معززین موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کھادی ماٹی کلا مہوتسو ایک کثیر الجہتی خیال ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آگے بڑھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھادی کے تصور کو سب سے پہلے مہاتما گاندھی نے تحریک آزادی سے جوڑ کر سب کے سامنے پیش کیا تھا اور اس کے ذریعے باپو نے غریبی میں رہنے والے تمام لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کا کام کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ گاندھی جی نے غیر ملکی کپڑوں کی مانگ کو کم کرنے اور سودیشی اور سوراج کے جذبے کو ہر گاؤں میں پھیلانے کے لیے کام کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج بھی کھادی کا تصور کثیر جہتی اور کثیر المقاصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نہ صرف کھادی کے تصور کو زندہ کیا ہے بلکہ کھادی کو آگے اور عام لوگوں تک پہنچا کر اسے مقبول بنانے کا بھی کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’ووکل فار لوکل‘ کی کال میں سودیشی اور روزگار کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی کے وژن کی وجہ سے ہی مرتی ہوئی کھادی تحریک آج نئی جہتوں کو چھو رہی ہے۔ جناب مودی کی قیادت میں بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ جناب مودی کی قیادت میں ملک کی اقتصادی ترقی ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے معیشت کو ہمہ جہت بنانے کے لیے بھی کئی قدم اٹھائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھادی کے کاروبار کو تین گنا بڑھانے کا مطلب کروڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے اور جب یہ لوگ خود کفیل ہوجائیں گے تو جی ڈی پی کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار انسان نواز  بن جائیں گے۔ اس سے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں اعتماد، خود انحصاری اور خوشیاں بھی آتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج اس کھادی ماٹی کلا مہوتسو میں 300 الیکٹرک پوٹر ویلز، 40 ایگرو بیسڈ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری ٹول کٹس، خواتین کو 40 اگربتی بنانے والی مشینیں، 20 پلمبنگ کٹس اور 200 سے زائد روایتی چرخے دیئے گئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ایک سنٹرل سلور پلانٹ (سی ایس پی) کا افتتاح کیا گیا ہے جو کھادی کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ 30 سال قبل تعمیر ہونے والے اس سی ایس پی کو 10 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوگا، معیار میں بہتری آئے گی اور کھادی کاٹنے والے لوگوں کے تمام مواد کا استعمال ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج 8 نئے تعمیر شدہ ڈاک خانوں کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا ہے جہاں ڈاک ، پارسل بکنگ ، آدھار خدمات ، بینکنگ پوسٹل خدمات ، لائف انشورنس ، دیہی پوسٹل لائف انشورنس اور پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جیسی بہت سی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ اب گاندھی نگر علاقے کے سبھی لوگوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے ، اب وہ اپنے قریبی پوسٹ آفس سے درخواست پر کارروائی کروا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انہی ڈاک خانوں نے گاندھی نگر علاقے میں ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت 53,000 قومی پرچم بھیجے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی نے اس مہم کا تصور کیا تھا تو کسی نے بھی توقع نہیں کی تھی کہ حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنے کے لیے یہ مہم اتنی بڑی کامیابی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری اور دوارکا سے کاماکھیا تک کوئی عمارت نہیں بچی جس میں ہمارا ترنگا لہرایا نہ جائے اور اس مہم نے حب الوطنی کے جذبے کو زندہ کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پی ایم ای جی پی کے تحت گجرات سمیت پورے بھارت میں 200 مستحقین کو تقریباً  5000 کروڑ روپے کی مارجن منی کی آن لائن ادائیگی کی گئی ہے ، جس سے انھیں 600 کروڑ روپے کا قرض مل سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ کھادی ولیج انڈسٹریز نے گزشتہ 9 سالوں میں کافی ترقی کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب مودی نے کھادی کو ترجیح دی اور اس کے نتیجے میں 2022-23میں کھادی کا کل کاروبار 135000کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ 135000کروڑ روپے کے اس کاروبار میں کم از کم ایک لاکھ لوگوں کا حصہ ہے۔ آج لاکھوں لوگوں نے اس کاروبار کے ذریعے اپنی روزی روٹی حاصل کی ہے اور وہ عزت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے گجرات اور ملک کے عوام سے درخواست کی کہ ہر خاندان کو ایک سال میں ہزار 5 روپے کی کھادی یا دیہی صنعتوں کی مصنوعات خرید کر کھادی کو فروغ دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک کا ہر خاندان 5000روپے کی کھادی خریدے تو ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد نصف سے زیادہ کم رہ جائے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1706


(Release ID: 1982007) Visitor Counter : 1663