امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے جوناگڑھ میں شری دِویہ کانت ناناوٹی جی کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ’اسمرتی پرو‘ پروگرام سے خطاب کیا


شری دِویہ کانت ناناوٹی جی ان لوگوں میں سے ایک تھے جو سماج اور لوگوں کے لیے جیتے تھے

اگر کوئی کسی شخص کو 100 سال بعد بھی یاد کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی زندگی واقعی بامعنی رہی

شری دِویہ کانت ناناوٹی جی نے نہ صرف جوناگڑھ کے عوام کے لیے بلکہ پورے گجرات کے لیے فلاحی کام کیے

مودی حکومت نے مستحق افراد کو پدم ایوارڈس دینا شروع کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مکمل انتظام کیا تاکہ ملک کے مستحق عوام کو پدم ایوارڈ  سے نوازا جا سکے

بھکتی ساہتیہ کی عظیم ترین شخصیت شری نرسنگھ مہتا جی نے اپنی پوری زندگی ادب کے لیے وقف کر دی، اور ان کے جیسا بہترین ادیب مل پانا ممکن نہیں ہے

جناب مہتا نے ویدوں اور اُپ نشدوں کے تمام تر راز لوگوں کے سامنے مختصر انداز اور فصیح زبان میں پیش کیے

اگر عوام سماجی انصاف کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو انہیں شری نرسنگھ مہتا جی کی ادبی تخلیقات کامطالعہ کرنا چاہئے

Posted On: 02 DEC 2023 5:20PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے جوناگڑھ میں شری دِویہ کانت ناناوٹی کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر منعقدہ ’اسمرتی پرو‘ پروگرام سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CL5Q.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ شری دِویہ کانت ناناوٹی ان لوگوں میں سے ایک تھے جو سما ج اور لوگوں کے لیے جیتے تھے۔ انہوں کہا کہ روپایتن سنستھا نے آج ایک ایسی کتاب شائع کی ہے جو یقیناً نئی نسل کے قائدین کے لیے رہنما ثابت ہوگی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اگر کوئی کسی شخص کو 100 سال بعد بھی یاد کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص کی زندگی واقع بامعنی رہی ہے۔ شری دِویہ کانت جی مسلسل دو مرتبہ ایم ایل رہے اور گجرات حکومت میں وزیر قانون و انصاف بھی رہے، انہوں نے نہ صرف جوناگڑھ بلکہ گجرات کی عوامی زندگی میں بھی بے شمار تعاون دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HBZD.jpg

بھکتی ساہتیہ کی عظیم ترین شخصیت شری نرسنگھ مہتا جی نے اپنی پوری زندگی ادب کے لیے وقف کردی اور ان جیسا بہترین ادیب مل پانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری مہتا نے ویدوں اور اُپ نشدوں کے تمام تر راز لوگوں کے سامنے مختصر انداز اور فصیح زبان میں پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف شری نرسنگھ مہتا جی میں ہی چھواچھوت کی مخالفت کرنے کی ہمت ہو سکتی تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اگر ہم سماجی انصاف کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں شری نرسنگھ مہتا جی کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شری نرسنگھ مہتا جی کی اس مقدس سرزمین پر روپایتن سنستھا نے مٹی کے سپوت شری دِویہ کانت جی کی یاد میں ایک کتاب شائع کی ہے۔ یہ یقینی طور پر جوناگڑھ اور گجرات کی عوامی زندگی میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے ایک تحریک ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MR91.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ روپایتن سنستھا بھی گذشتہ 75 برسوں سے سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری بھیکودان جی نے گجرات اور سوراشٹر کے فن کو پرانی نسل سے نئی نسل تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری بھیکودان گڑھوی شری کاگ باپو کی نسل اور آج کے ادیبوں کے درمیان ایک پل کی مانند تھے اور انہوں نے گجرات کے ادب میں بے پناہ تعاون دیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے شری بھیکودان جی کے تعاون کو تسلیم کیا اور انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مکمل انتظامات کیے ہیں تاکہ ملک کے مستحق افراد کو پدم ایوارڈ سے نوازا جا سکے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1696


(Release ID: 1981929) Visitor Counter : 115