کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تیس کی طاقت ہندوستان کو آگے بڑھا رہی ہے – یہ 30 سال سے کم عرصے میں معیشت میں30 ٹریلین امریکی ڈالر شامل کرنے کا ایک خواب ہے: جناب گوئل
فائیوجی- ترقی، اچھی حکمرانی،تحمل اور برداشت، حقیقی اعتماد اور آلودگی سے مبرا صاف ستھری سبز ٹیکنالوجیز ہندوستان کو آگے لے جا رہی ہیں:جناب گوئل
پیوش گوئل نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے بحرین چیپٹر سے خطاب کیا
Posted On:
01 DEC 2023 2:06PM by PIB Delhi
تیس کی طاقت آج ہندوستان کی قیادت کر رہی ہے - یہ30 سال سے کم عرصے میں 30 سال سے کم عمر کی آبادی کی کوششوں کے ساتھ ہماری معیشت میں30 ٹریلین امریکی ڈالر کا اضافہ کرنے کا ایک خواب ہے۔ یہ بات کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے بحرین چیپٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاروں کے لیے ایک عالمی درخشاں اور تابناک مقام ہے، جہاں ہماری مارکیٹ کیپٹلائزیشن صرف 2 دن پہلے 4 ٹریلین ڈالرسے تجاوزکرچکی ہے۔
جناب گوئل نے اس بات کی نشاندہی کی کہ آج ہندوستان دنیا کے ساتھ اعتماد اور بے مثال، ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ جڑ رہا ہے، نہ کہ تکبر کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسی معیشت ہے، جہاں 10 سالوں میں بندرگاہوں کی گنجائش دوگنی ہو گئی ہے، جہاں ہوائی اڈے کے فعال کمرشل ہوائی اڈے پچھلے نو سالوں میں 74 سے بڑھ کر 150 ہو چکے ہیں، اور اگلے پانچ سالوں میں ان کے مزید بڑھ کر 225 ہونے کی توقع ہے، جہاں جدید اعلیٰ معیار کے ریلوے اور ہائی ویز کے بڑے نیٹ ورک کی تکمیل کے لیے 140 نئی اندرون ملک آبی گزرگاہیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے رائے زنی کی کہ جو خوبصورت بنیادی ڈھانچہ ہم دنیا کے دوسرے حصوں میں دیکھتے ہیں، اس کی اب ہندوستان میں تعمیر کی جارہی ہے۔
انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ دہلی میں آکر کچھ وقت گزاریں اور نیا پارلیمنٹ ہاؤس دیکھیں یا بھارت منڈپم دیکھیں، جہاں اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی نمائشیں منعقد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے سامعین سے کہا کہ وہ ایک خوشحال، متحرک معیشت کا مشاہدہ کریں، ایسا نظام جو ہندوستان کے لوگوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور انہیں ایک اچھا مستقبل دے رہا ہے اور جہاں زندگی گزارنے کے مواقع میں آسانی کے ساتھ معیار زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج5جی - ترقی، اچھی حکمرانی، تحمل اور برداشت، حقیقی اعتماد اورآلودگی سے مبرا صاف ستھری سبز ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے، جس سے پائیداری اور ہمہ گیریت کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب گوئل نے مزید کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، بحرین میں ہندوستانیوں کا سب سے بڑا منظم پیشہ ورانہ ادارہ ہے، جس کے 450 سے زیادہ ارکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحرین کی ترقی کی داستان میں دیانتداری کے اعلی معیار، اعلیٰ اخلاق اورسخت محنت کے تئیں اپنی غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کا ،جو شاندار کام وہ کر رہے ہیں اور خیالات کے ساتھ ان کی شراکت کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحرین میں ہمارے سفیر ہونے کے ناطے وہ اپنی وابستگی، لگن، دیانتداری، محنت اور جذبے سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کررہے ہیں۔ انہوں نے قیادت، پائیداری، جغرافیائی سیاست، انسانی صلاحیت، صحت مند طرززندگی کے بارے میں مباحثے کا اہتمام کرنے کے لیے بھی ان کی تعریف کی۔ یہ وہ چیزیں ہیں، جو عصری ہیں اور جو بہت ضروری ہیں۔
************
ش ح۔ ع م۔ ت ع
(U: 1641)
(Release ID: 1981500)
Visitor Counter : 107