عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) مہم 2.0 کے کامیاب اختتام پر پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، پنشن یافتگان کی بہبود کی  ایسوسی ایشن کی تعریف کی


ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈی ایل سی مہم 2.0 ، پنشن یافتگان کے ڈیجیٹل  طورپربااختیار بنانے کے لیے، وزیر اعظم مودی کے وژن کو نافذ کرتی ہے، ڈی ایل سی کی تیاری کے لیے 9.65 لاکھ پنشن یافتگان کے ذریعے اختیار کی گئی فیس  کی توثیق  کی ٹیکنالوجی

ملک گیر ڈ ی ایل سی  مہم 2.0 کا انعقاد 100 شہروں میں یکم  سے 30 نومبر 2023 تک 597 مقامات پر کیا گیا

مجموعی طور پر  1.15کروڑ ڈی ایل سی بنائے گئے، جن میں مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے 38.47 لاکھ ڈی ایل سی، ریاستی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے 16.15 لاکھ اور ای پی ایف او کے  پنشن یافتگان کے لیے 50.91 لاکھ  ڈی ایل سی شامل ہیں

Posted On: 01 DEC 2023 12:17PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یکم  سے 30 نومبر 2023 تک،  ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کے کامیاب اختتام پر پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی تعریف کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ڈی ایل سی مہم 2.0 پنشن یافتگان کے ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو نافذ کرنے کے لیے چلائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ڈی ایل سی  مہم 2.0 پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ملک گیر ڈی ایل سی  مہم 2.0، 100 شہروں میں 597 مقامات پر یکم سے 30 نومبر 2023 تک منعقد کی گئی۔ 1.15 کروڑ ڈی ایل سی  بنائے گئے، جن میں مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے 38.47 لاکھ ڈی ایل سی، ریاستی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے 16.15 لاکھ اورای پی ایف او پنشن یافتگان کے لئے  ڈی ایل سی شامل ہیں۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں/محکموں، پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کی ایسوسی ایشنز، یا آئی ڈی اے آئی ، ایم ای آئی ٹی وائی  کے ساتھ مل کریکم سے30 نومبر 2023 تک، بھارت کے 100 شہروں میں 597 مقامات پر ڈی ایل سی  مہم 2.0 کا انعقاد کیا۔ تمام متعلقہ فریقین  کے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے گئے، جن میں حکومت ہند کی وزارتیں/ محکمے، پنشن تقسیم کرنے والے بینک اور پنشنرز ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے 297 نوڈل آفیسرز، 44 پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشنز نے ڈی ایل سی مہم 2.0 کو قیادت فراہم کی۔ ڈی ایل سی  کے انتظار کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے، چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ ڈی ایل سی  مہم 2.0 کو پی آئی بی اور ڈی ڈی نیوز  نے پرنٹ اور بصری میڈیا میں بڑے پیمانے پر کور کیا تھا۔

چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنانا

ڈی ایل سی مہم کو مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان نے بڑے پیمانے پر اپنایا۔ 38 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے ڈی ایل سی تیار کیے گئے، جن میں سے، چہرے کی تصدیق شدہ ڈی ایل سی کی تعداد 9.60 لاکھ ہے۔ ڈی ایل سی جمع کروانا ایک جاری سرگرمی ہے، کیونکہ 35 لاکھ سے زیادہ ڈیفنس پنشن یافتگان اپنے ریٹائرمنٹ کے مہینے میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کروا سکتے ہیں۔ مارچ، 2024 تک، توقع ہے کہ کل ڈی ایل سی جمع کرانے کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

ڈی ایل سی نے سینئر پنشنرز کو کافی فائدہ پہنچایا ہے۔

ڈی ایل سی کی عمر کے لحاظ سے کی جانے والی نسل کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ 90 سال سے زیادہ عمر کے 24000 سے زیادہ پنشن یافتگان نے ڈیجیٹل موڈ استعمال کیا۔ ڈی ایل سی کی پیداوار کے لیے سرکردہ ریاستیں مہاراشٹر، اتر پردیش اور مغربی بنگال ہیں، جنہوں نے بالترتیب 5.07 لاکھ، 4.55 لاکھ اور 2.65 لاکھ ڈی ایل سی تیار کیے ہیں۔ ڈی ایل سی جنریشن کے لیے سرکردہ بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور پنجاب نیشنل بینک ہیں جو بالترتیب 7.68 اور 2.38 ڈی ایل سی کے ساتھ، پنشن تقسیم کرنے والے سرکردہ بینک ہیں۔

ملک بھر میں وسیع کوریج

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال کا فائدہ ملک کے تمام حصوں میں پنشن یافتگان تک پہنچے، ریاستی دارالحکومت اور بڑے شہر ان 100 شہروں میں شامل تھے، جہاں متعدد مقامات پر کیمپ لگائے گئے، جن میں دہلی، وشاکھاپٹنم، گوہاٹی، پٹنہ، رائے پور، گوا، احمد آباد، شملہ، رانچی، بنگلورو، تروانتھا پورم، بھوپال، ممبئی، بھونیشور، لدھیانہ، اجمیر، گنگٹوک، چنئی، حیدرآباد، تریپورہ، لکھنؤ اور دہرادون سمیت دیگرشہر شامل ہیں۔ پنشن یافتگان کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد سے، ان کے ڈی ایل سی بنانے کے علاوہ، ان کو مستقبل کے استعمال کے لیے اس عمل کی بھی وضاحت کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/03IBRW.jpeg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02XUR0.jpeg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0127JA.jpeg

پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں اور پنشن یافتگان کی بہبود کی  ایسوسی ایشنز کے کیمپوں کے ساتھ ساتھ بوڑھے/بیمار پنشن یافتگان کی مدد کے لیے گھروں/ہسپتالوں کے دوروں میں، کامیابی کی کئی کہانیاں سامنے آئیں، جن میں پنشن یافتگان کے اطمینان اور سکون سے متعلق ان تک رسائی حاصل ہوئی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/07U8GQ.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/080IMF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/094Q8W.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10SDY7.jpeg

ملک گیر ڈی ایل سی مہم 2.0 پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی جانب سے پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/05W7TD.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/06FXLI.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/04V93J.jpeg

********

  ش ح۔اع ۔رم

U-1632



(Release ID: 1981489) Visitor Counter : 77