امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے جوشی مٹھ کے لیے 1658.17 کروڑ روپے کے بحالی اور تعمیر نو (آر اینڈ آر) کےمنصوبے کو منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، این ڈی ایم اے کی رہنمائی میں تمام تکنیکی ایجنسیوں کو کام میں لایا گیا اور انہوں نے جوشی مٹھ کی بحالی کے منصوبے کو تیزی سے تیار کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد کی

اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈنگ اور زمین دھنسنے سے متاثر ہوا ہے اور مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو تمام ضروری تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کی ہے

Posted On: 30 NOV 2023 4:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے جوشی مٹھ کے لیے 1658.17 کروڑ روپے کے بحالی اور تعمیر نو(آر اینڈ آر) پلان کو منظوری دی۔ اس آر اینڈ آر پلان کے تحت 1079.96 کروڑ روپے کی مرکزی امداد، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے بحالی اور تعمیر نو کےونڈو سے فراہم کی جائے گی۔ ریاستی حکومت  126.41 کروڑ روپے اپنے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ(ایس ڈی آر ایف) سے ریلیف امداد کے لیے اور اپنے ریاستی بجٹ سے 451.80 کروڑ روپے فراہم کرے گے، جس میں 91.82 کروڑ روپے کی باز آبادکاری کے لیے زمین کے حصول کی لاگت بھی شامل ہے۔

ریاست اتراکھنڈکاجوشی مٹھ، جو لینڈ سلائیڈنگ اور زمین دھنسنے سے متاثر ہوا ہے اور مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو تمام ضروری تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رہنمائی میں تمام تکنیکی ایجنسیوں کو کام میں لایا گیا اور انہوں نے جوشی مٹھ کی بحالی کے منصوبے کو تیزی سے تیار کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد کی۔

جوشی مٹھ کی بحالی کا منصوبہ تین برسوں میں بہترین طورطریقوں، بیولڈ، بیک، بیٹر(بی بی بی) کےاصولوں، پائیداری کے اقدامات کے بعد لاگو کیا جائے گا،۔ اس کے بعد جوشی مٹھ ماحولیاتی پائیداری کی ایک عمدہ  مثال بن کر ابھرے گا۔

 

*****

ش ح۔ا ک۔ف ر

 (U: 1604)



(Release ID: 1981172) Visitor Counter : 69