صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 145ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا

Posted On: 30 NOV 2023 12:22PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ  دروپدی مرمو نے آج (30 نومبر، 2023) کو  کھڑکواسلا میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 145ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آئندہ 5ویں بٹالین کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

  اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی( این ڈی اے) قیادت کا گہوارہ ہے جس نے عظیم جانباز دیئے ہیں۔اس  اکیڈمی کا شمار  ملک کے بہترین تربیتی اداروں میں ہوتا ہے اور یہ  ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اسے مسلح افواج اور ملک کے لیے ایک مضبوط ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ این ڈی اے سے ملنے والی تربیت اور زندگی کی اقدار ہمیشہ کیڈٹس کو زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز سیکھ کر اورانہیں  اپناتے ہوئے آگے بڑھیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ مسلح خدمات کی اقدار کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمت اور بہادری کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

  صدر جمہوریہ نے پہلی بار این ڈی اے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مارچ کرنے والے دستے کے طور پر خواتین کیڈٹس کی شرکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن حقیقی معنوں میں تاریخی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمام خواتین کیڈٹس مستقبل میں ملک اور این ڈی اے کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گی۔

  صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ ہم ‘واسودھیو کٹمبکم’ کی روایت کی پیروی کرتے ہیں، لیکن، انہوں نے زور دے کر کہا، ہماری افواج ملک کے اتحاد اور سالمیت کے جذبے کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بیرونی یا اندرونی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح اہل اور تیار ہیں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*********

ش ج۔ ح ا ۔ ج

UN0-1584


(Release ID: 1981043) Visitor Counter : 95