پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کے وزیر2 دسمبر کو پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر سے 22 دسمبر تک منعقد کیا جائے گا
Posted On:
30 NOV 2023 12:14PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ کل جماعتی میٹنگ 2 دسمبر 2023 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کی پارلیمنٹ لائبریری عمارت میں ہوگی۔
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر 2023 کو شروع ہوگا اور سرکاری کاموں کی ضرورتوں کے پیش نظر یہ اجلاس 22 دسمبر 2023 کو ختم ہوسکتا ہے۔ 19 دنوں کے اس اجلاس میں کل 15 نشستیں ہوں گی۔
*************
ش ح ۔ش م۔ م ش
U. No.1585
(Release ID: 1981042)
Visitor Counter : 97