کابینہ

کابینہ نے،  خواتین  خود امدادی گروپوں کو ڈرون فراہم کرنے والی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کو منظوری دی

Posted On: 29 NOV 2023 2:22PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے  سال  25-2024  سے  26-2025  تک  کی مدت  کے لئے  1261  کروڑ روپے  کے فنڈ سے  خواتین  خود امدا دی گروپوں  (ایس ایچ جیز)  کو  ڈرون فراہم کرنے والی مرکزی سیکٹر  کی اسکیم  کو منظور دے دی ہے۔

 اس اسکیم کا مقصد  زرعی مقاصد  کے لئے  کسانوں کو  کرائے پر خدمات فراہم کرنے کی خاطر  24-2023  سے  26-2025 کی مدت کے دوران  15000 منتخب خواتین خود امدادی گروپوں  کو ڈرونس فراہم کرنا ہے۔

 محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن  کے خطوط پر  اسکیم  کا مقصد  خواتین کے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز)  کو با اختیار بنانا اور  زرعی سیکٹر میں  ڈرون  خدمات کے ذریعہ نئی ٹیکنالوجیاں متعارف کرانا ہے۔

اس اسکیم کی  اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

  1. یہ اسکیم  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے  (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) ، دیہی ترقی کے محکمے (ڈی او آر ڈی)  اور  فرٹیلائزر  کے محکمے  (ڈی او ایف) ،  خواتین کے خود امدادی گروپوں اور  فرٹیلائزر کی بڑی کمپنیوں  (ایل ایف سیز)  کے وسائل اور  کوششوں  کو یکجا کر کے  جامع  اقدامات  کو منظور دیتی ہے۔
  2. اس کے لئے  مناسب کلسٹروں  کی،  جہاں  ڈرونس کا استعمال معاشی طور پر  قابل عمل ہے،  ای-  نشان دہی کی جائے گی اور  مختلف ریاستوں  کے  شناخت شدہ کلسٹروں میں  15000 ترقی پسند   خواتین خود امدادی گروپوں کو  ڈرون فراہم کرنے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
  3. ڈرونس  کی خریداری کے لئے خواتین کے ایس ایچ  جیز  کو  ڈرون  اور  متعلقہ سازو سامان کی لاگت کا 80  فیصد  مرکزی مالی امداد  کے طور  پر   جو  زیادہ سے زیادہ 8  لاکھ روپے  ہوگا، فراہم کیا جائے گا۔ کلسٹر  کی سطح  کی فیڈریشن  (سی ایل ایف)  اور ایس ایچ  جیز  باقی رقم  (خریداری  کی کُل لاگت  میں سبسڈی کم کرکے) نیشنل ایگریکلچر انفرا فائنانسنگ فیسلٹی (اے آئی ایف)  کے تحت  قرض  حاصل کرسکتی ہیں۔ اے آئی ایف قرض کے سود  میں تین فیصد  کی رعایت فراہم کی جائے گی۔
  4. خواتین کے ایس ایچ  جیز  کے ارکان میں سے ایک  کو ، جو  18  سال  یا اس سے زیادہ  عمر کی ہے،  ایس آر ایل ایم  اور ایل ایف سیز  کے ذریعہ 15  دن کی  تربیت  کی خاطر  منتخب کی جائے گی، جس میں  پانچ  دن  ڈرون کو اڑانے کی  لازمی  تربیت  اور  10  دن کی  تربیت  زراعت میں  تغذیہ  اور  کیڑے مار  ادویات کے استعمال سے متعلق ہوگی۔ ایس ایچ  جیز  کے دیگر  ارکان  / خاندان کے ارکان ، جو  بجلی کے سامان  کی مرمت ، فٹنگ  اور  میکنیکل کام  کی تربیت لینے کے خواہش مند ہیں ، انہیں ریاستی  دیہی  روز  گار مشن (ایس آر ایل ایم)  اور   ایل ایف سیز کے ذریعہ منتخب کیا جائے گا اور انہیں  ڈرون  کے ٹیکنیشین / اسسٹنٹ کے طور پر  تربیت دی جائے گی۔ یہ تربیت  ڈرونس  کی سپلائی  کے ساتھ  ایک پیکج  کے طور پر  فراہم کی جائے گی۔
  5.  ایس ایچ جیز  کو  ڈرونس کی خریداری  ،مرمت  اور  کمپنیوں کے ذریعہ  ڈرونس  کے رکھ رکھاؤ  میں آنے والی  مشکلات  کو پیش نظر رکھتے ہوئے  ایل ایف سیز  ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنیوں اور ایس ایچ جیز کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کریں گی۔
  6. ایل ایف سیز ایس ایچ  جیز کے ساتھ  ڈرونس کے ذریعہ  نینو فرٹیلائزر  جیسے نینو یوریا  اور نینو  ڈی اے پی کے استعمال کو بھی  فروغ دیں گی۔ ایس ایچ  جیز  نینو فرٹیلائزر  اور  کیڑے مار  ادویات کے استعمال کے لئے کسانوں کو  ڈرونس کی خدمات کرائے پر فراہم کریں گی۔

اسکیم کے تحت  منظور  کردہ اقدامات  15000  ایس ایچ  جیز کو پائیدار کاروبار  اور روز گار  فراہم کریں گے اور  ایس ایچ  جیز  کم از کم ایک لاکھ روپے  سالانہ کی اضافی آمدنی حاصل کرسکیں گے۔

اسکیم  بہتر  کارکردگی ،  فصل  کی پیدا وار میں اضافہ  اور  کھیتی  کی لاگت میں  کمی  کے لئے  زراعت  میں جدید  ٹیکنا لوجی  کو استعمال کرنے اور  کسانوں  کو  فائدہ پہنچانے میں مدد کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- وا - ق ر)

U-1541



(Release ID: 1980737) Visitor Counter : 69