وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

انتھونی چن كی ڈریفٹ نے ہندوستان كے  54 ویں بین اقوامی فلمی میلے میں باوقار آئی سی ایف ٹی-یونیسكو گاندھی میڈل حاصل كیا


اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے گزرنا کس طرح غیر متوقع بندھنوں کا باعث بن سکتا ہے

انتھونی چن کی ہدایت میں فرانسیسی، برطانوی اور یونانی مشترکہ پروڈکشن ڈریفٹ نے ندوستان كے 54ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں باوقار آئی سی ایف ٹی- یونیسكو گاندھی میڈل حاصل کیا۔ اس فلم میں ایک تارک وطن خاتون کی جذباتی ترجمانی كی گئی ہے جو بظاہر انسانی پاگل پن کی تکلیف دہ اور خوفناک حقیقت كے ہاتھوں بھٹکنے پر مجبور ہے۔ ایوارڈ کا اعلان آج گوا میں فیسٹیول کی شاندار اختتامی تقریب میں کیا گیا۔

ڈریفٹ میں سنتھیا ایریو کے ذریعے ادا کی جانے والی مرکزی کردار 'جیکولین' ایک نوجوان پناہ گزین ہے جو یونانی جزیرے پر اکیلی اور خالی جیب اترتی ہے جہاں وہ اپنے ماضی سے نمٹنے کے لیے زندہ رہنے کی کوشش کرتی ہے۔

اپنی طاقت کو اکٹھا کرتے ہوئے وہ ایك ٹور گائیڈ کے ساتھ دوستی کا آغاز کرتی ہے اور دونوں مل کر آگے بڑھنے کی صلاحیت پاتے ہیں۔ گائیڈ كا رول عالیہ شوکت نے ادا كیا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے گزرنا غیر متوقع بندھنوں کا باعث بن سکتا ہے۔آءی سی ایف ٹی-یونیسكو گاندھی میڈل کے لیے اس دل کو چھو لینے والی فلم کا انتخاب کرتے ہوئے جیوری نے مشاہدہ کیا کہ یہ امید اور استقامت كی صلاحیت کی لکیریں کھینچتی ہے۔

1516 PIC.jpg

ڈرفٹ فلم کی ایک جھلک

جناب سرج مشیل، نائب صدر، آئی سی ایف ٹی-یونیسكو اور محترمہ ایكسیوان ہُن، ڈائریکٹر آف پلیٹ فارم فار کریٹیوٹی اینڈ انوویشن (پی سی آئی)، آئی سی ایف ٹی-یونیسكو کو اختتامی تقریب کے دوران فیسٹیول ڈائریکٹر جناب پرتُول کمار نے اعزاز سے نوازا۔

ڈریفٹ کا ورلڈ پریمیئر سوڈانی فلمی میلے میں 22 جنوری 2023 کو ہوا تھا۔ یہ فلم الیگزینڈر میکسک کے ناولاے مارکر ٹو میسر ڈرفٹپر مبنی ہے۔ الیگزینڈر میکسک نے سوزان فیرل کے ساتھ مل کر اس فلم کا اسكرپٹ لكھا تھا۔ اس سال ہندوستان كے  بین الاقوامی فلمی میلے میں دنیا بھر سے دس فلموں نے آئی سی ایف ٹی-یونیسكو گاندھی میڈل کے لیے مقابلہ کیا۔

آئی سی ایف ٹی پیرس اور یونیسکو کے ذریعے قائم كردہ گاندھی میڈل ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے مہاتما گاندھی کے امن، عدم تشدد، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کے وژن کی بہترین عکاسی كرنے والے كسی  ایک فلم کو پیش کیا جانے والا سالانہ خراج ہے۔ 2015 میں 46 ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلمی میلے میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ ایوارڈ ان پائیدار اقدار کو مجسم کرنے والی فلموں کا جشن مناتا آ رہا ہے۔

*****

 

U.No:1516

ش ح۔رف۔س ا

iffi reel

(Release ID: 1980558) Visitor Counter : 101