وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول  ( اِفّی ) کی اختتامی فلم ‘ دی فیدر ویٹ ’ کو ایشیا پریمیئر میں دکھایا گیا


سینما  ،  حقیقی طور پر بین الاقوامی  فیسٹیول ہے  ،  کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر سامعین سے جڑا ہوا ہے: ڈائریکٹر رابرٹ کولوڈنی کا بیان

Posted On: 28 NOV 2023 4:27PM by PIB Delhi

بھارت کا 54 واں  بین الاقوامی فلم فیسٹیول  ہماری فلم کی نمائش ہمارے لیے ناقابل یقین حد تک معنی خیز ہے ۔ یہ فلم کئی سالوں کی تحقیق اور محنت کا نتیجہ ہے ۔ اس بات کا اظہار ‘‘  فلم دی فیدر ویٹ کے ڈائریکٹر رابرٹ کولوڈنی نے  کیا۔ فیسٹیول کی اختتامی فلم کے طور پر آج گوا میں 54ویں افی میں امریکی فلم کو ا ایشیا پریمیئر  میں دکھایا گیا  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-1XF8Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-6EQKI.jpg

 

 پی آئی بی کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلم ساز رابرٹ کولوڈنی نے بتایا کہ یہ فلم اطالوی نژاد امریکی باکسر ولی  پیپ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے  ، جس کا باکسنگ میں سب سے زیادہ  مقابلے کرنے  کا ریکارڈ ہے۔  ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ ان کے کیرئیر میں 241  مقابلے  کا ریکارڈ تھا۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ‘‘ مرحوم باکسر کے آبائی شہر میں فلم کی شوٹنگ سے لے کر، ان کے حقیقی باکسنگ دستانے استعمال کرنے تک، یہ فلم حقیقت اور افسانے، حقیقت اور سنیما کے درمیان ایک رقص ہے ’’ ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنجہانی باکسر کو حقیقی زندگی میں جاننے والے ،  اس فلم میں کردار  ادا کر رہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-8WCO9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-4ZJRG.jpg

 

باکسنگ کے پلاٹ کو اپنے ڈائریکشن کے طور پر منتخب کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، کولوڈنی نے بتایا کہ ولی پیپ کی متحرک زندگی کی تاریخ، کھیلوں کے ڈرامے کی سازش اور انسانی ڈرامے کی حقیقت نے  ، انہیں ایک ایسی کہانی بنانے پر راغب کیا  ، جو معلوماتی، تفریحی اور سچائی سے قریب ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اسٹیج پر سینما کے ذریعے بات چیت کرنا میرے لیے بہت اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-11OGKG.jpg

 

پروڈیوسر بینیٹ ایلیٹ نے اپنے تجربے کا  مشترک کرتے ہوئے  ، اس بات  کو دوہرایا کہ  ‘‘ مرحوم باکسر کے آبائی شہر میں شوٹنگ اور مقامی لوگوں کی حمایت حاصل کرنا خوش کن تھا۔ ان کی روح کی موجودگی ہمہ وقت ہمارے ساتھ تھی ۔  ہم نے ایک آزاد فلم کے طور پر اس پروجیکٹ میں بہت زیادہ لگن اور محنت سے کام کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-7FEXI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-12MHHL.jpg

 

اداکار جیمز میڈیو نے کہا کہ ولی پیپ کی زندگی کا تجربہ کرنا اور بطور اداکار ٹ ان کے جوتوں کو  پہننا ایک ناقابل تصور تجربہ تھا۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ باکسنگ رنگ میں قدم رکھنا اور اس کو  فلم بنانا ایک معجزہ رہا ہے۔ باکسر ولی پیپ کے جوتے کو تبدیل کرنے اور اس میں شامل ہونے کے لئے لگن اور تحقیق کے وہ وقت  اور سال ذہنی اور جسمانی طور پر  چنوتی بھرے لیکن ایک ہی وقت میں  مسحور کن  تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-13VY6I.jpg

 

مصنف اسٹیو لوف نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات کااختتام کیا کہ ‘‘ یہ فلم  برسوں کی تحقیق کا نتیجہ ہے اور  ہماری فلم سے 54 ویں  فلم فیسٹیول کا  اختتام  ، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

 

مزید کے لیے یہاں دیکھیں:

فلم کا خلاصہ:

1960 ء کی دہائی کے وسط میں ترتیب دیا گیا، دی فیدر ویٹ اطالوی-امریکی باکسر ولی پیپ کی حقیقی زندگی کی کہانی کا ایک دلچسپ باب پیش کرتا ہے، جو اب تک کے سب سے زیادہ  مقابلے جیتنے والے فائٹر ہیں، جو 40 کی دہائی کے وسط میں ،  اپنی ذاتی زندگی  میں کشمکش کا شکار ہوتا ہے اور  رنگ میں واپسی کا فیصلہ کرتا ہے، جس وقت ایک دستاویزی کیمرے کا عملہ اس کی زندگی میں داخل ہوتا ہے۔ بڑی محنت کے ساتھ تحقیق اور تعمیر کی گئی یہ فلم بیسویں صدی کی امریکی مردانگی، شہرت اور خود شناسی کی بے اطمینانی کی تصویر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-2NK9Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-3XYP3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-10C8ND.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-2-9OGTU.jpg

*************

ش ح۔  ح ا ۔ع ا

U. No. 1504



(Release ID: 1980468) Visitor Counter : 76