وزارت اطلاعات ونشریات

گولڈن پیکاک ایوارڈ  کے لئے  نامزد  کیا جانا  کنٹارا ٹیم  کے لئے  ایک  فخر کا لمحہ ہے : اداکار اور فلم ساز ریشب شیٹی


پورے بھارت  میں شائقین  کنٹارا سے مربوط ہوئے ہیں، کیونکہ اس کی جڑیں  بھارت  کی ثقافت میں پیوست ہیں : ریشب  شیٹی

 اچھا متن  زبان کی  رکاوٹوں کو عبور کردیتا ہے ؛  بھارتی فلمی صنعت  میں  ایک انقلاب جاری ہے: ریشب شیٹی

Posted On: 28 NOV 2023 2:17PM by PIB Delhi

ممتاز فلم ساز  اور اداکار  ریشپ شیٹی نے   آج  گوا میں 54  ویں بین الاقوامی فلمی میلے  کے موقع پر  میڈیا کے ساتھ  گفتگو کی۔ ایک متحرک اور فعال کنڑ فلم صنعت  کی نمائندگی کرنے والی  ، ان کی  بہت زیادہ مقبول فیچر  فلم  کنٹارا  کے،  جس کے وہ خود ہی  ڈائریکٹر ، اداکار  اور  مصنف  ہیں ،  ان تین فلموں  میں شامل ہے، جو  اس سال  افی – 54  میں  گراں قدر  گولڈن پیکاک ایوارڈ  کی  15  غیر معمولی  فلموں کی فہرست میں  شامل کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-1-1JS3F.jpg

کنٹارا  150  منٹ  طویل  کنڑّ  کی ایک شاندار فلم ہے، جس پر  پچھلے سال  اس کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی  اس کے دیکھنے والوں اور تنقید نگاروں  کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ثقافت اور  لوک کتھاؤں  کے  مسحور کن  امتزاج  پر مبنی  کنٹارا،   انسان  اور  فطرت کے درمیان  رقص اور  جذبات  کے جادوئی   وسیلے سے ، اس کے پیچیدہ اور  متحرک  تصادم  کو  پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-1-2TN71.jpg

جناب شیٹی  نے کہا کہ  شائقین کو  کنٹارا  ، اس لئے پسند ہے ، کیونکہ اس کی کہانی بھارت کے کلچر میں پیوست ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘شائقین نے اس فلم کو  ویسا ہی لیا ہے، جیسا کہ یہ آج ہے،  حقیقت میں  یہ اُن کی کہانی ہے’’۔ اپنی  بنیادی سطح پر  مصدقہ ، کنٹارا  نے  روایتی  کولا رقص  اور  اس رقص کو پیش کرنے والی برادری  کو نیا  اظہار  دیا ہے۔  جناب  شیٹی نے کہا کہ  انہوں نے   اس فلم کی ریلیز  کے بعد  بہت عرصے تک  مسلسل  اس برادری  کے ساتھ  تعلق بنائے رکھا۔ انہوں نے وضاحت  کہ ‘‘میں اس روایت سے تعلق رکھتا ہوں ، میں اس رسم میں یقین رکھتا ہوں اور  اس  بھگوان  کی پوجا کرتا ہوں۔  ہم نے  اس بات کا خیال رکھا ہے کہ  ہم کسی کے جذبات کو مجروح  نہ کریں اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ  کلچر  یا برادری کو اس سے  کوئی نقصان نہ پہنچے۔

کنٹارا کی کامیابی کا سہرا  عقیدت  کو دیکھتے ہوئے  شیٹی  نے کہا کہ کسی بھی شخص  کو خود اپنے اوپر  اور جو  کچھ  وہ کر رہا ہے، اس پر یقین ہونا چاہئے ، تب ہی وہ اچھا کام کر سکے گا۔ اداکار نے مزید کہا کہ  ہمیں  کام کو کام  کے لئے کرنا چاہئے اور  صرف کامیابی  کا پیچھا کرنے کے لئے نہیں کرنا چاہئے۔

کنّڑ سنیما  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے  ریشب  شیٹی نے  او  ٹی ٹی چیلنج کے بارے میں  بات کی ، جہاں  سے پلیٹ فارم  کنڑ شائقین  کے بارے  میں اب بھی  متذبذب ہیں اور  یہ ابھی تک  کنڑ  فلموں کے لئے نہیں کھلے ہیں، جس سے صنعت کو  بہت نقصان  پہنچ  رہا ہے۔ انہوں نے  زیادہ  رسائی  کے لئے اپیل کی۔ جناب شیٹی نے کہا کہ  ‘‘سنیما نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہمیں  کنڑ سنیما کو  اسے واپس کرنا چاہئے۔’’  انہیں پریقین  ہے کہ آج بھارتی  سنیما کا متن  حقیقی طور پر  عالمی  سطح پر پہنچ  چکا ہے۔ شیٹی نے  کہا کہ ‘‘سردست  ایک انقلاب جاری ہے اور اچھے متن کو  زبان کی رکاوٹوں  کو نظر انداز کرتے ہوئے وسیع طور پر   قبول کیا جا رہا ہے۔’’

افی کے ساتھ اپنے  تعلق کے بارے میں ریشب  شیٹی نے بتایا کہ  وہ  فلم فیسٹول میں دوسری مرتبہ آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  فلم فیسٹول  فلمی  دیکھنے اور سیکھنے کی جگہ ہے۔ افی  جیسے  فیسٹول ، انہیں  ایک توسیع  شدہ خاندان کا احساس  دلاتے ہیں۔ انہوں نے فلم فیسٹول کی ستائش  کی  اور  اپیل کی کہ  ان  پلیٹ فارم کو  چھوٹی  فلموں  کے اعتراف  کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

شیٹی  نے  حال ہی میں  کنٹارا  کے  پریکوئل کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے  ایک پوسٹر  کل جاری کیا گیا، اور اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ  کوئی بھی آئیڈیا  دو حصوں پر مبنی کہانی  کے لئے ہوتا ہے۔ ہدایت کاری  ، تصنیف  اور  اداکاری  کے بارے میں  ان کی حقیقی دلچسپی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیٹی  نے دعوی  کیا  ‘‘ ہدایت  کاری میری پہلی پسند ہے’’۔ انہوں نے کہا   کہ ‘‘  اپنی زندگی کے تجربات  پر منحصر  رہ   کر میں عوام سے جڑا رہتا ہوں اور اسے میں اپنی فلموں میں لانے کی کوشش کرتا ہوں۔’’ 

پریس کانفرنس کے لئے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-او - ق ر)

U-1491



(Release ID: 1980398) Visitor Counter : 76