نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 کا لوگو اور میسکوٹ اجولا لانچ کیا


یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی وجہ سے ہے کہ کھیلو انڈیا ایک گھریلو نام بن گیا ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 26 NOV 2023 6:30PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 کا پہلا لوگو اور میسکوٹ اجولا آج نئی دہلی میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور کئی نامور کھلاڑیوں اور پیرا ایتھلیٹس کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔

 

 

 

’اجولا‘ – ایک گوریا کی، کھیلو انڈیا – پیرا گیمز 2023 کے آفیشل میسکوٹ کے طور پر رونمائی کی گئی۔ چھوٹی گوریا دہلی کے فخر کی علامت ہے اور اس کی انفرادیت عزم اور ہمدردی کی عکاسی کرتی ہے۔ کھیلو انڈیا – پیرا گیمز 2023 کے میسکوٹ کے طور پر اجولا، ایک یاد دہانی ہے کہ طاقت کئی شکلوں میں آتی ہے اور انسانی روح اٹوٹ ہے۔

حاضرین میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان رانی رامپال، ہندوستانی فری اسٹائل پہلوان اور اولمپیئن کانسی کا تمغہ جیتنے والے یوگیشور دت، ہندوستانی پیشہ ور پہلوان سریتا مور کے ساتھ ہندوستانی پیشہ ور باکسر اکھل کمار بھی موجود تھے۔

پرمود بھگت، بھوینا پٹیل، اونی لیکھرا، سمیت انتل جیسے اسٹار پیرا کھلاڑیوں کی موجودگی نے اس موقع کو اور بھی خاص بنا دیا۔

ایک جامع کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا، ”پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے افتتاحی ایڈیشن کے آغاز کے موقع پر، میں سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی وجہ سے ہے، کہ کھیلو انڈیا ایک گھریلو نام بن گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے کھیلو انڈیا کا بجٹ 3,000 کروڑ روپے تھا جسے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے منظور کیا تھا اور آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اگلے پانچ سالوں کے لیے اس میں 3300 کروڑ روپے سے زیادہ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

2018 سے اب تک کل 11 کھیلو انڈیا گیمز کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکے ہیں۔ اس میں 5 کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، 3 کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اور 3 کھیلو انڈیا ونٹر گیمز شامل ہیں۔ ٹھاکر نے اظہار کیا کہ یہ کھیل ملک بھر میں صلاحیتوں کو پہچاننے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس نے ممتاز کثیر شعبہ مقابلوں میں ہندوستان کی کارکردگی میں مدد کی ہے۔ اب، پہلی بار کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے ساتھ، پیرا اسپورٹس میں کیریئر بنانے کے خواہشمند باصلاحیت پیرا ایتھلیٹس کی شناخت کی جا سکتی ہے اور ملک کے لیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مزید مدد کی جا سکتی ہے۔

سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ سمیت 32 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں سے 1400 سے زیادہ شرکا کے پہلے کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں شرکت کرنے کی توقع ہے جس میں پیرا ایتھلیٹس، پیرا شوٹنگ، پیرا آرچری، پیرا فٹ بال، پیرا بیڈمنٹن، پیرا ٹیبل ٹینس اور پیرا ویٹ لفٹنگ سمیت 7 شعبوں میں اعزاز کے لیے مقابلہ آرائی ہوگی۔ یہ تقریبات 3 ایس اے آئی اسٹیڈیم – آئی جی اسٹیڈیم، تغلق آباد میں شوٹنگ رینج اور جے ایل این اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گی۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1446



(Release ID: 1980038) Visitor Counter : 94